حدیث نمبر: 8401
٨٤٠١ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا عبد الوهاب الثقفي عن (عبيد اللَّه) (١) بن عمر قال: (نبئت) (٢) عن القاسم وسالم أنهما كانا يقولان: أهل (مكة) (٣) إذا خرجوا إلى منى قصروا، قال: وكان عطاء والزهري يقولان يتمون.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سالم اور حضر ت قاسم فرمایا کرتے تھے کہ اہل مکہ جب منی کے لئے نکلیں گے تو قصر کریں گے۔ حضرت عطاء اور حضرت زہری فرمایا کرتے تھے کہ وہ پوری نماز پڑھیں گے۔
حدیث نمبر: 8402
٨٤٠٢ - حدثنا ابن عيينة عن إسماعيل بن أمية عن نافع عن ابن عمر أنه كان يقيم بمكة فإذا خرج إلى منى قصر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما مکہ میں قیام پذیر تھے، جب وہ منی کے لئے جاتے تو قصر کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 8403
٨٤٠٣ - حدثنا (عبيد اللَّه) (١) (بن) (٢) موسى عن حنظلة قال: سألت القاسم عن الصلاة مع الإمام بعرفة قال: صل بصلاته قال: وسألت سالما وطاوسا فقالا: مثل ذلك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حنظلہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم سے عرفہ میں امام کے ساتھ نماز کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اس کی نماز کے مطابق نماز پڑھو۔ میں نے اس بارے میں حضرت سالم اور حضرت طاوس سے سوال کیا تو انہوں نے بھی یہی فرمایا۔
حدیث نمبر: 8404
٨٤٠٤ - حدثنا عبيد اللَّه (عن) (١) عثمان بن الأسود عن مجاهد وعطاء قالا: ليس على أهل مكة قصر صلاة في حج.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اہل مکہ پر حج کے دوران کوئی قصر نماز نہیں۔