حدیث نمبر: 8298
٨٢٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا (يزيد) (١) بن هارون قال: ثنا (حريز) (٢) بن عثمان عن (راشد) (٣) بن (سعد) (٤) عن عاصم بن (حميد) (٥) السكوني وكان من ⦗٢٥١⦘ أصحاب معاذ (عن معاذ) (٦) بن جبل قال: (رقبنا) (٧) رسول اللَّه ﷺ في صلاة العشاء فخرج علينا فقال: "أعتموا بهذه الصلاة، فقد (فضلتم) (٨) بها على سائر الأمم، ولم (تصلها) (٩) أمة قبلكم" (١٠).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت معاذ بن جبل سے روایت ہے، فرماتے ہیں کہ ہم نے ایک روز عشاء کی نماز کے لئے آپ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تشریف آوری کا بہت انتظار کیا، لیکن آپ نے اتنی دیر کردی کہ ایک آدمی کہنے لگا کہ آپ تشریف نہیں لائیں گے۔ اتنے میں آپ تشریف لائے تو ایک آدمی نے کہا کہ یا رسول اللہ ! ہمارا خیال یہ تھا کہ آپ نماز پڑھ چکے ہیں اور اب تشریف نہیں لائیں گے۔ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اس رات کو اندھیرے میں پڑھا کرو، کیونکہ تمہیں ساری امتوں پر اس نماز کی وجہ سے فضیلت دی گئی ہے، تم سے پہلی امتیں یہ نماز نہیں پڑھتی تھیں۔
حدیث نمبر: 8299
٨٢٩٩ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عبد اللَّه بن محمد بن عقيل عن جابر (قال) (١): قال رسول اللَّه ﷺ لأبي بكر: "متى توتر؟ " قال: من أول الليل بعد العتمة قبل أن أنام (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت ابوبکر سے پوچھا آپ وتر کب پڑھتے ہیں ؟ انہوں نے عرض کیا کہ رات کے شروع حصے میں، عتمہ کے بعد، سونے سے پہلے۔
حدیث نمبر: 8300
٨٣٠٠ - حدثنا جرير عن منصور عن مجاهد عن ابن عباس قال: إذا كان سفرك يوما إلى العتمة فلا تقصر الصلاة فإن جاوزت ذلك فاقصر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب تمہیں کسی دن عتمہ کی نماز تک سفر کرنا ہو تو نماز میں قصر نہ کرو، اگر عتمہ کی نماز سے زیادہ سفر کرنا ہو تو قصر کرو۔