کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر کوئی آدمی مسجد میں سے تیر لے کر گذرنا چاہے تو کیسے گذرے؟
حدیث نمبر: 8271
٨٢٧١ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا سفيان بن عيينة عن عمرو سمع جابرا يقول: مر رجل في المسجد بسهام فقال رسول اللَّه ﷺ: "أمسك بنصالها" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ ایک آدمی مسجد سے تیر لے کر گذرا تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا کہ ان کے نوکیلے حصوں کو سنبھال کے رکھو۔
حدیث نمبر: 8272
٨٢٧٢ - حدثنا وكيع عن (بريد) (١) بن عبد اللَّه عن أبي بردة عن أبي موسى قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا مر أحدكم بالنبل في المسجد فليمسك على نصولها" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو موسیٰ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی تیر لے کر مسجد سے گذرے تو ان کے نوکیلے حصوں کو سنبھال کر چلے۔
حدیث نمبر: 8273
٨٢٧٣ - حدثنا يحيى بن سعيد عن ابن جريج عن عطاء قال: إذا مررت بنبل فأمسك (بنصالها) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جب تم میں سے کوئی تیر لے کر مسجد سے گذرے تو ان کے نوکیلے حصوں کو سنبھال کر چلے۔