حدیث نمبر: 8268
٨٢٦٨ - حدثنا أبو أسامة عن أبي حيان التيمي عن مجمع قال: كان الحسن بن يريد (ينظر) (١) السيوف (فكان إذا) (٢) أتي بالسيف لينظر إليه (٣) وهو (في المسجد) (٤) خرج به فنظر إليه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجمع فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بن یزید تلواروں کا شوق رکھتے تھے، جب ان کے پاس کوئی تلوار معائنہ کے لئے لائی جاتی تو وہ مسجد سے باہر جا کر اسے نکالتے اور دیکھتے تھے۔
حدیث نمبر: 8269
٨٢٦٩ - حدثنا وكيع قال: ثنا (سفيان) (١) عن أسلم (المنقري) (٢) عن عبد اللَّه بن عبد الرحمن بن أبزي الخزاعي قال: لا يسل السيف في المسجد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عبدا لرحمن خزاعی فرماتے ہیں مسجد میں تلوار نہیں سونتی جائے گی۔
حدیث نمبر: 8270
٨٢٧٠ - حدثنا يحيى بن سعيد عن ابن جريج عن عطاء قال: نهيّ (أو نهى) (١) عن سل السيف في المسجد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء نے مسجد میں تلوار کے سونتنے سے منع کیا ہے۔