کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر کوئی آدمی تیم کر کے نماز پڑھ لے اور پھر نماز کے وقت میں اسے پانی مل جائے تو جن حضرات کے نزدیک وہ نماز کا اعادہ کرے گا
حدیث نمبر: 8238
٨٢٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا سفيان بن عيينة عن عبد (الحميد) (١) بن جبير بن شيبة قال: سألت سعيد بن المسيب عن الرجل يتيمم ثم يجد الماء في وقت قال: يعيد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الحمید بن جبیر بن شیبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب سے سوال کیا کہ اگر کوئی آدمی تیمم کرکے نماز پڑھ لے اور پھر نماز کے وقت میں اسے پانی مل جائے تو وہ کیا کرے ؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ دوبارہ نماز پڑھے۔
حدیث نمبر: 8239
٨٢٣٩ - حدثنا معاذ بن معاذ عن الأشعث عن الحسن ومحمد (قالا) (١): إذا تيمم ثم وجد الماء في وقت الصلاة أعاد الصلاة.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اور محمد فرماتے ہیں کہ اگر کوئی آدمی تیمم کرکے نماز پڑھ لے اور پھر نماز کے وقت میں اسے پانی مل جائے تو وہ دوبارہ نماز پڑھے۔
حدیث نمبر: 8240
٨٢٤٠ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن محمد بن مسلم عن عبد الرحمن بن القاسم عن أبيه في الرجل يتيمم (فيصلي) (١) ثم يجد الماء في وقت قال: يعيد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی آدمی تیمم کرکے نماز پڑھ لے اور پھر نماز کے وقت میں اسے پانی مل جائے تو وہ دوبارہ نماز پڑھے۔
حدیث نمبر: 8241
٨٢٤١ - [حدثنا وكيع عن زكريا عن الشعبي في الرجل يتيمبم ثم يجد الماء قال: يعيد] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر کوئی آدمی تیمم کرکے نماز پڑھ لے اور پھر نماز کے وقت میں اسے پانی مل جائے تو دوبارہ نمازپڑھے۔
حدیث نمبر: 8242
٨٢٤٢ - حدثنا المحاربي عن ليث عن طاوس قال: يعيد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ اگر کوئی آدمی تیمم کرکے نماز پڑھ لے اور پھر نماز کے وقت میں اسے پانی مل جائے تو دوبارہ نمازپڑھے۔
حدیث نمبر: 8243
٨٢٤٣ - حدثنا المحاربي عن العلاء عن عطاء قال: يعيد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر کوئی آدمی تیمم کرکے نماز پڑھ لے اور پھر نماز کے وقت میں اسے پانی مل جائے تو دوبارہ نمازپڑھے۔
حدیث نمبر: 8244
٨٢٤٤ - حدثنا حماد بن خالد عن ابن أبي ذئب عن عثمان (بن أبي عثمان) (١) عن محمد بن عبد الرحمن قال: يعيد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ اگر کوئی آدمی تیمم کرکے نماز پڑھ لے اور پھر نماز کے وقت میں اسے پانی مل جائے تو دوبارہ نمازپڑھے۔
حدیث نمبر: 8245
٨٢٤٥ - حدثنا عبدة عن سعيد عن قتادة عن الحسن قال: إذا أصاب الماء في وقت أعاد الصلاة.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ اگر کوئی آدمی تیمم کرکے نماز پڑھ لے اور پھر نماز کے وقت میں اسے پانی مل جائے تو دوبارہ نمازپڑھے۔
حدیث نمبر: 8246
٨٢٤٦ - حدثنا حماد بن خالد عن ابن أبي ذئب عن الزهري قال: يعيد (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ اگر کوئی آدمی تیمم کرکے نماز پڑھ لے اور پھر نماز کے وقت میں اسے پانی مل جائے تو دوبارہ نمازپڑھے۔