حدیث نمبر: 8110
٨١١٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا يحيى بن سعيد عن ابن جريج عن محمد بن عباد عن عبد اللَّه بن سفيان عن عبد اللَّه بن السائب أن النبي ﷺ صلى يوم فتح مكة فجعل نعليه عن يساره (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن سائب فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فتحِ مکہ کے موقع پر نماز پڑھی تو اپنے جوتوں کو اپنے بائیں طرف رکھا۔
حدیث نمبر: 8111
٨١١١ - حدثنا وكيع قال: أخبرنا ابن أبي ذئب عن سعيد المقبري عن أبيه قال: قلت لأبي هريرة كليف (أصنع) (١) بنعلي إذا صليت؟ قال: اجعلهما بين رجليك ولا تؤذ بهما مسلمًا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید مقبری فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ سے کہا کہ جب میں نماز پڑھوں تو اپنے جوتے کہاں رکھوں ؟ انہوں نے فرمایا کہ انہیں اپنی ٹانگوں کے درمیان رکھو اور کسی مسلمان کو ان کی وجہ سے تکلیف نہ دو ۔
حدیث نمبر: 8112
٨١١٢ - حدثنا وكيع قال: نا موسى بن عبيدة قال: سمعت نافع بن جبير يقول: وضع الرجل نعله من (قدمه) (١) في الصلاة بدعة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع بن جبیر فرماتے ہیں کہ آدمی کا نماز میں جوتے اتارنا بدعت ہے۔
حدیث نمبر: 8113
٨١١٣ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن عبد العزيز بن حكيم الحضرمي قال: ⦗٢٠٧⦘ رأيت ابن عمر خلع نعليه (فجعلهما) (١) خلفه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد العزیز بن حکیم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ آپ نے جوتے اتار کر اپنے پیچھے رکھ لئے۔
حدیث نمبر: 8114
٨١١٤ - حدثنا شبابة قال: نا ابن أبي ذئب عن المقبري عن أبيه عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا صلى أحدكم (فليجعل) (١) نعليه بين رجليه" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی نماز پڑھے تو اپنے جوتوں کو اپنے پیچھے رکھے۔
حدیث نمبر: 8115
٨١١٥ - حدثنا عفان قال: ثنا حماد بن سلمة قال: أنا أبو نعامة السعدي عن أبي نضرة عن (أبي) (١) سعيد قال: بينما رسول اللَّه ﷺ يصلي فخلع نعليه فوضعهما عن يساره (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز پڑھ رہے تھے اور آپ نے نماز کے دوران اپنے جوتوں کو اتار کر اپنے بائیں طرف رکھا۔