کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جن حضرات نے اس بات کو مکروہ قرار دیا ہے کہ کنکریوں کو مسجد سے نکالا جائے
حدیث نمبر: 8054
٨٠٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع قال: ثنا عمران بن زائدة بن نشيط عن (نفيع) (١) أبي داود قال: خرجت مع ابن عباس من المسجد فخلعت خفي فسمع وقع حصاة فقال ابن عباس: ردها وإلا خاصمتك يوم القيامة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نفیع ابی داود کہتے ہیں کہ میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے ساتھ مسجد سے نکلا، میں نے اپنے موزے اتارے تو انہوں نے کنکری باہر گرنے کی آواز سنی، اس پر انہوں نے فرمایا کہ اس کنکری کو واپس رکھ دو ورنہ یہ قیامت کے دن تم سے جھگڑا کرے گی۔
حدیث نمبر: 8055
٨٠٥٥ - حدثنا وكيع قال: ثنا إسرائيل عن أبي حصين عن أبي صالح عن أبي هريرة أو عن كعب قال: إن الحصاة إذا أخرجت من المسجد تناشد صاحبها (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت کعب یا حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی کنکری کو مسجد سے نکالا جائے تو نکالنے والے سے جھگڑا کرے گی۔
حدیث نمبر: 8056
٨٠٥٦ - حدثنا وكيع قال: ثنا مالك بن مغول عن زبيد بن الحارث عن مجاهد قال: (حدثت) (١) ليس بمحدث: إذا أخرجت الحصى من المسجد صاحت أو سبحت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ ایک حدیث ہے اور وہ نئی نہیں ہے کہ اگر کسی کنکری کو مسجد سے نکالا جائے تو چیختی ہے یا تسبیح پڑھتی ہے۔
حدیث نمبر: 8057
٨٠٥٧ - حدثنا غندر عن شعبة قال: سألت حمادًا عن الحصى يخرج بهن من المسجد قال: أنبذ بهن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حماد سے سوال کیا کہ اگر کسی کنکری کو مسجد سے نکالا جائے تو یہ کیسا ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ اسے واپس ڈال دو ۔ میں نے حضرت حکم سے اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ جب تک انہیں واپس نہ ڈالا جائے وہ چیختی ہیں، میں نے سنا ہے کہ ان کی چیخ کی آواز ہوتی ہے۔
حدیث نمبر: 8058
٨٠٥٨ - وسألت الحكم فقال: صرهن حتى تردهن فإني بلغني أن لهن صياحا.
حدیث نمبر: 8059
٨٠٥٩ - حدثنا معتمر عن داود أبي الهيثم قال: (سمعت) (١) ابن سيرين يقول لغلام له أو لخادمه: إن وجدت في خفي حصاة فردها إلى المسجد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین اپنے غلام یا خادمہ سے کہا کرتے تھے کہ اگر تمہیں میرے موزے میں کوئی کنکر ملے تو اسے مسجد میں واپس ڈال دو ۔
حدیث نمبر: 8060
٨٠٦٠ - حدثنا أسباط (بن) (١) محمد عن ليث عن حبيب عن سعيد بن جبير قال: الحصاة تسب وتلعن من يخرجها من المسجد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ کنکری اس شخص کو برا بھلا کہتی ہے اور اس پر لعنت کرتی ہے جو اسے مسجد سے نکالتا ہے۔
حدیث نمبر: 8061
٨٠٦١ - حدثنا عبد الصمد بن عبد الوارث عن مثنى بن سعيد عن قتادة عن (سليمان) (١) بن يسار قال: الحصاة إذا أخرجت من المسجد تصيح حتى ترد إلى موضعها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلیمان بن یسار فرماتے ہیں کہ کسی کنکری کو جب مسجد سے نکالا جاتا ہے تو وہ اس تک چلاتی رہتی ہے جب تک اسے واپس نہ رکھ دیا جائے۔
حدیث نمبر: 8062
٨٠٦٢ - حدثنا أسباط عن ليث عن مجاهد قال: الحصاة تصيح إذا أخرجت من المسجد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ کنکری کو جب مسجد سے نکالا جاتا ہے تو وہ چیختی ہے۔