حدیث نمبر: 8014
٨٠١٤ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع عن سماك عن عمه سلمة بن سماك قال: سمعت عمر بن الخطاب يقول: أضحوا عباد اللَّه بصلاة الضحى (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن خطاب فرماتے ہیں کہ اے اللہ کے بندو ! چاشت کی نماز کو چاشت کے وقت ادا کرو۔
حدیث نمبر: 8015
٨٠١٥ - حدثنا وكيع قال: ثنا يوسف بن صهيب عن حبيب بن يسار عن أبي ⦗١٨٥⦘ رملة (الأزدي) (١) عن علي أنه رآهم يصلون الضحى عند طلوع الشمس فقال: هلا تركوها حتى إذا كانت الشمس (قدر) (٢) رمح أو رمحين صلوها (فتلك) (٣) صلاة الأوابين (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کچھ لوگوں کو دیکھا جو طلوع شمس کے وقت چاشت کی نماز پڑھ رہے تھے۔ آپ نے فرمایا کہ انہوں نے اس نماز کو اس وقت کے لئے کیوں نہیں چھوڑا جب سورج ایک یا دو نیزے بلند ہوجائے۔ کیونکہ یہ اوابین (اللہ کی طرف رجوع کرنے والے نیک بندوں) کی نماز ہے۔
حدیث نمبر: 8016
٨٠١٦ - حدثنا وكيع عن ابن أبي (ذئب) (١) عن شعبة مولى ابن عباس قال: كان ابن عباس يقول: لي سقط الفيء؟ فإذا قلت: نعم، قام فسبح (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ مولی ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما مجھ سے پوچھتے کہ کیا سایہ گرگیا ؟ میں کہتا ہاں تو وہ اٹھ کر چاشت کی نماز ادا کرتے۔
حدیث نمبر: 8017
٨٠١٧ - حدثنا يزيد بن هارون عن محمد بن عمرو قال: كان أبو سلمة لا يصلي الضحى حتى تميل الشمس.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت ابو سلمہ اس وقت تک چاشت کی نماز نہیں پڑھتے تھے جب تک سورج مائل نہ ہوجائے اور حضرت عروہ آتے اور نماز پڑھ کر بیٹھتے تھے۔
حدیث نمبر: 8018
٨٠١٨ - قال: وكان عروة يجيء فيصلي ثم يجلس.
حدیث نمبر: 8019
٨٠١٩ - حدثنا وكيع قال: ثنا شريك عن دثار القطان عن الثعمان بن (نافذ) (١) أن عليا خرج فرأى قوما يصلون الضحى عند طلوع الشمس فقال: ما لهم نحروها نحرهم اللَّه فهلا تركوها حتى إذا كانت (بالجبين) (٢) صلوا فتلك صلاة الأوابين (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نعمان بن نافذ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کچھ لوگوں کو دیکھا جو طلوع شمس کے وقت چاشت کی نماز پڑھ رہے تھے۔ آپ نے فرمایا کہ انہوں نے اس نماز کو جلدی پڑھ لیا اللہ تعالیٰ انہیں خیر بھی جلدی عطا فرمائے، اگر یہ سورج کے بلند ہونے کے بعد اسے ادا کرتے تو اچھا ہوتا کیونکہ اس وقت کی نماز اوابین (اللہ کی طرف رجوع کرنے والے نیک بندوں) کی نماز ہے۔