حدیث نمبر: 7979
٧٩٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا أبو الأحوص عن سماك عن جابر بن سمرة قال: كان رسول اللَّه ﷺ إذا صلى الفجر قعد في مجلسه حتى تطلع (الشمس) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن سمرہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فجر کی نماز پڑھانے کے بعد طلوع شمس تک اپنی جگہ بیٹھے رہتے تھے۔
حدیث نمبر: 7980
٧٩٨٠ - حدثنا أبو أسامة عن موسى بن عبد اللَّه بن إسحاق بن طلحة عن موسى ابن طلحة قال: كان طلحة يثبت في مصلاه حيث صلى فلا يبرح حتى تحضر السبحة فيسبح (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت موسیٰ بن طلحہ فرماتے ہیں کہ حضرت طلحہ نماز پڑھ کر اپنی نماز کی جگہ بیٹھے رہتے اور اس وقت تک وہیں بیٹھے رہتے جب تک نفل نماز کا پڑھنا جائز نہ ہوجاتا پھر وہ نفل نماز پڑھتے۔
حدیث نمبر: 7981
٧٩٨١ - حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم، قال: بلغني عن رجل من بني تميم أنه دخل على الحسن بن علي وهو قاعد في مصلاه وقال: ما من مسلم يصلي الصبح ثم يقعد في مصلاه إلا كان له حجابا من النار (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ بنو تمیم کے ایک آدمی حسن کی خدمت میں حاضر ہوئے اس وقت وہ اپنی جائے نماز پر بیٹھے تھے۔ حسن نے ان سے فرمایا کہ جب کوئی مسلمان صبح کی نماز پڑھنے کے بعد اپنی جائے نماز پر بیٹھا رہے تو یہ عمل اس کے لئے جہنم سے نجات کا ذریعہ ہے۔
حدیث نمبر: 7982
٧٩٨٢ - حدثنا يعلى بن عبيد عن أبي (سنان) (١) عن العلاء بن بدر عن أبي الشعثاء المحاربي عن سلمان قال: إذا (صليتم) (٢) الكداة فاذكروا اللَّه حتى تطلع الشمس، فإن لم تفعلوا فناموا فإن النائم سالم (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلمان فرماتے ہیں کہ جب تم صبح کی نماز پڑھو تو طلوع شمس تک اللہ کا ذکر کرو، اگر ایسا نہ کرنا ہو تو سو جاؤ کیونکہ سونے والا گناہوں سے محفوظ رہتا ہے۔