حدیث نمبر: 7960
٧٩٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن فضيل عن أبي مالك الأشجعي عن ⦗١٧١⦘ (ربعي) (١) بن (حراش) (٢) عن حذيفة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "جعلت لنا الأرض كلها مسجدًا" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ہمارے لئے ساری زمین کو مسجد بنادیا گیا ہے۔
حدیث نمبر: 7961
٧٩٦١ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا سيار قاله: ثنا يزيد (الفقير) (١) قال: أخبرنا جابر بن عبد اللَّه قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "جعلت لي الأرض طهورًا ومسجدًا فأيما رجل من أمتي أدركته الصلاة فليصل حيث أدركته" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میرے لئے ساری زمین کو پاکی کا ذریعہ اور نماز پڑھنے کی جگہ بنادیا گیا ہے۔ میرے امت کے کسی فرد کو جہاں نماز کا وقت ہوجائے وہیں نماز پڑھ لے۔
حدیث نمبر: 7962
٧٩٦٢ - محمد بن فضيل عن يزيد بن أبي زياد عن مجاهد ومقسم عن ابن عباس عن النبي ﷺ قال: "جعلت لي الأرض طهورًا ومسجدًا" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میرے لئے ساری زمین کو پاکی کا ذریعہ اور نماز پڑھنے کی جگہ بنادیا گیا ہے۔
حدیث نمبر: 7963
٧٩٦٣ - [حدثنا عبيد اللَّه بن موسى عن إسرائيل عن أبي إسحاق عن أبي بردة عن أبيه، قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "جعلت لي الأرض طهورًا ومسجدًا] (١) " (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوبردہ کے والد سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میرے لئے ساری زمین کو پاکی کا ذریعہ اور نماز پڑھنے کی جگہ بنادیا گیا ہے۔
حدیث نمبر: 7964
٧٩٦٤ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم التيمي عن أبيه عن أبي ذر عن النبي ﷺ قال: "أينما أدركتك الصلاة فصل فهو مسجد" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ذر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تمہیں جہاں نماز کا وقت ہوجائے وہیں نماز پڑھ لو، وہ جگہ ہی تمہارے لئے مسجد ہے۔
حدیث نمبر: 7965
٧٩٦٥ - حدثنا وكيع قال: ثنا (عمر) (١) بن ذر عن مجاهد عن أبي ذر، قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "جعلت لي الأرض مسجدًا وطهورًا" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ذر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میرے لئے ساری زمین کو پاکی کا ذریعہ اور نماز پڑھنے کی جگہ بنادیا گیا ہے۔
حدیث نمبر: 7966
٧٩٦٦ - حدثنا وكيع قال: ثنا الأعمش عن مالك بن الحارث عن أبيه قال: كنا مع أبي موسى في دار البريد فحضرت الصلاة فصلى بنا على روث و (تبن) (١) فقلنا: تصلي بنا (هنا) (٢) والبرية إلى جنبك؟ فقال: البرية وههنا سواء (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حارث فرماتے ہیں کہ ہم دار البرید میں حضرت ابو موسیٰ کے ساتھ تھے، اتنے میں نماز کا وقت ہوگیا تو انہوں نے لید اور بھوسے پر ہمیں نماز پڑھائی۔ ہم نے کہا کہ آپ نے ہمیں یہاں نماز پڑھادی حالانکہ گاؤں آپ کے قریب ہے ؟ انہوں نے فرمایا گاؤں اور یہاں نماز پڑھنا ایک جیسا ہے۔
حدیث نمبر: 7967
٧٩٦٧ - حدثنا وكيع قال: ثنا عكرمة بن عمار قال: رأيت سالمًا كنس مكانا ثم صلى فيه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ بن عمار فرماتے ہیں کہ حضرت سالم نے ایک جگہ جھاڑو پھیری اور وہاں نماز ادا فرمائی۔
حدیث نمبر: 7968
٧٩٦٨ - حدثنا مالك بن إسماعيل قال: ثنا مندل عن الأعمش عن مجاهد عن (عبيد) (١) بن عمير عن أبي ذر عن النبي ﷺ قال: "جعلت لي الأرض طهورًا ومسجدًا" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ذر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میرے لئے ساری زمین کو پاکی کا ذریعہ اور نماز پڑھنے کی جگہ بنادیا گیا ہے۔