حدیث نمبر: 7956
٧٩٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا (عبيد اللَّه) (١) بن موسى عن حسن عن إبراهيم بن عبد الأعلى عن سويد بن غفلة أنه كان ينهى عن الصلاة على الطريق.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سوید بن غفلہ راستے میں نماز پڑھنے سے منع کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 7957
٧٩٥٧ - حدثنا أبو الأحوص عن سماك عن (سيار) (١) بن (معرور) (٢) قال: رأى عمر قومًا يصلون على الطريق، فقال: صلوا في المسجد (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سیار بن معرور فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے کچھ لوگوں کو راستے میں نماز پڑھتے دیکھا تو فرمایا کہ مسجد میں نماز پڑھو۔
حدیث نمبر: 7958
٧٩٥٨ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا هشام عن الحسن عن جابر قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لا تصلوا على جواد الطريق ولا تنزلوا عليها فإنها مأوى الحيات والسباع" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسو ل اللہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ کھلے راستوں میں نہ تو نماز پڑھو اور نہ ہی پڑاؤ ڈالو، کیونکہ یہ سانپوں اور درندوں کا ٹھکانہ ہوتے ہیں۔