حدیث نمبر: 7934
٧٩٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا أبو الأحوص عن مغيرة عن إبراهيم، قال: كان المتهجدون يصلون في جانب المسجد والإمام يصلي بالناس في شهر رمضان.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ درویش لوگ مسجد کے ایک کونے میں نماز پڑھا کرتے تھے، جبکہ امام لوگوں کو تراویح پڑھا رہا ہوتا تھا۔
حدیث نمبر: 7935
٧٩٣٥ - حدثنا ابن علية عن أيوب قال: رأيت عبد اللَّه بن أبي مليكة يصلي بالناس في رمضان خلف المقام بمن صلى خلفه والناس بعد في سائر المسجد من بين طائف بالبيت ومصل.
مولانا محمد اویس سرور
ایوب کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن ابی ملیکہ کو دیکھا کہ وہ مقام ابراہیم کے پیچھے لوگوں کو تراویح کی نماز پڑھا رہے تھے جبکہ لوگ پوری مسجد میں کوئی طواف کررہا تھا اور کوئی نماز پڑھ رہا تھا۔
حدیث نمبر: 7936
٧٩٣٦ - حدثنا أبو داود عن شعبة عن أشعث (بن) (١) أبي الشعثاء، قال: شهدت مكة في زمان ابن الزبير في رمضان والإمام يصلي بقوم على حدة (وناس) (٢) يصلون في نواحي المسجد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الشعثاء فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن زبیر کے زمانے میں دیکھا کہ امام لوگوں کو تراویح پڑھا رہا ہوتا تھا اور لوگ مسجد کے گوشوں میں اپنی نماز پڑھ رہے ہوتے تھے۔
حدیث نمبر: 7937
٧٩٣٧ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عبد الملك بن عمير، قال: رأيت ⦗١٦٥⦘ (شبث) (١) بن ربعي وناس معه يصلون وحدانا في رمضان، والناس في الصلاة، ورأيت شبثا يصلي في سترة وحده.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدا لملک بن عمیر فرماتے ہیں کہ میں نے شبث بن ربعی اور ان کے ساتھ کچھ لوگوں کو نماز پڑھتے دیکھا، جبکہ باقی لوگ الگ نماز پڑھ رہے تھے۔ میں نے حضرت شبث کو دیکھا کہ وہ ایک سترے کی طرف رخ کئے نماز پڑھ رہے تھے۔
حدیث نمبر: 7938
٧٩٣٨ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن الأعمش عن إبراهيم قال: كان الإمام يصلي بالناس في المسجد، والمتهجدون يصلون في نواحي المسجد (لأنفسهم) (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ امام لوگوں کو تراویح پڑھا رہا ہوتا تھا اور درویش لوگ مسجد کے گوشوں میں اپنی نماز پڑھ رہے ہوتے تھے۔