کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: جو حضرات رمضان میں امام کے پیچھے نماز پڑھا کرتے تھے
حدیث نمبر: 7931
٧٩٣١ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا يحيى بن سعيد عن ابن جريج عن محمد بن عباد عن عبد اللَّه بن السائب قال: كنت أصلي بالناس في رمضان فبينا أنا أصلي إذ ⦗١٦٤⦘ سمعت تكبير عمر على باب المسجد قدم معتمرًا فدخل فصلى خلفي (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن سائب فرماتے ہیں کہ میں لوگوں کو تراویح پڑھایا کرتا تھا، اس دوران حضرت عمر نے مسجد کے دروازے پر میری تکبیر کی آواز سنی، وہ عمرے سے واپس آرہی تھے۔ وہ مسجد میں آئے اور انہوں نے میرے پیچھے نماز پڑھی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 7931
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7931، ترقيم محمد عوامة 7802)
حدیث نمبر: 7932
٧٩٣٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ليث عن طاوس أنه كان يصلي معهم في شهر رمضان يصلي لنفسه ويركع ويسجد معهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت طاوس تراویح میں لوگوں کے ساتھ نماز پڑھا کرتے تھے، وہ نماز خود پڑھتے لیکن رکوع اور سجود ان کے ساتھ کیا کرتے تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 7932
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7932، ترقيم محمد عوامة 7803)
حدیث نمبر: 7933
٧٩٣٣ - حدثنا محمد بن (أبي) (١) عدي عن ابن عون عن محمد أنه كان يختار القيام مع الناس في شهر رمضان.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ محمد تراویح میں لوگوں کے ساتھ کھڑے ہونے کو ترجیح دیتے تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 7933
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7933، ترقيم محمد عوامة 7804)