حدیث نمبر: 7890
٧٨٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع عن سفيان عن أبي إسحاق عن عبد اللَّه ابن قيس عن (شتير) (١) بن شكل أنه كان يصلي في رمضان عشرين ركعة والوتر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن قیس فرماتے ہیں کہ شتیر بن شکل رمضان میں بیس رکعات تراویح اور وتر پڑھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 7891
٧٨٩١ - حدثنا وكيع عن حسن بن صالح عن عمرو بن قيس عن ابن أبي (الحسناء) (١) أن عليًّا أمر رجلًا يصلي بهم في رمضان عشرين ركعة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الحسناء فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ایک آدمی کو رمضان میں بیس رکعات تراویح پڑھانے کا حکم دیا۔
حدیث نمبر: 7892
٧٨٩٢ - حدثنا وكيع عن مالك بن أنس عن يحيى بن سعيد (أن) (١) عمر بن الخطاب أمر رجلا يصلي بهم عشرين ركعة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن سعید فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ایک آدمی کو رمضان میں بیس رکعات تراویح پڑھانے کا حکم دیا۔
حدیث نمبر: 7893
٧٨٩٣ - حدثنا وكيع عن نافع (١) بن عمر قال: كان ابن أبي مليكة يصلي بنا في رمضان عشرين ركعة ويقرأ بحمد الملائكة في ركعة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع بن عمر فرماتے ہیں کہ حضرت ابن ابی ملیکہ رمضان میں ہمیں بیس رکعات پڑھایا کرتے تھے۔ اور ایک رکعت میں وہ ” حمد الملائکہ “ پڑھتے تھے۔
حدیث نمبر: 7894
٧٨٩٤ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن حسن (عن) (١) عبد العزيز بن رفيع قال: كان أبي بن كعب يصلي بالناس في رمضان بالمدينة عشرين ركعة ويوتر بثلاث (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدا لعزیز بن رافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابی بن کعب رمضان میں مدینہ میں ہمیں بیس رکعات تراویح اور تین رکعات وتر پڑھایا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 7895
٧٨٩٥ - حدثنا أبو (معاوية) (١) عن حجاج عن أبي إسحاق عن الحارث أنه كان يؤم الناس في رمضان (بالليل) (٢) بعشرين ركعة ويوتر بثلاث ويقنت قبل الركوع.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت حارث رمضان میں لوگوں کو بیس رکعات تراویح اور تین رکعات وتر پڑھایا کرتے تھے اور وہ رکوع سے پہلے دعاء قنوت پڑھتے تھے۔
حدیث نمبر: 7896
٧٨٩٦ - حدثنا غندر عن شعبة عن خلف عن ربيع (وأثنى) (١) عليه خيرا عن أبي البختري أنه كان يصلي خمس ترويحات في رمضان ويوتر بثلاث.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوا لبختری رمضان میں پانچ ترویحات اور تین وتر پڑھایا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 7897
٧٨٩٧ - حدثنا حفص عن الحسن بن عبيد اللَّه، قال: كان عبد الرحمن بن الأسود يصلي بنا في رمضان أربعين ركعة ويوتر بسبع.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن بن عبید اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبدا لرحمن بن اسود ہمیں رمضان میں چالیس رکعات تراویح اور سات وتر پڑھایا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 7898
٧٨٩٨ - حدثنا ابن نمير عن عبد الملك عن عطاء، قال: أدركت الناس وهم يصلون ثلاثًا وعشرين ركعة بالوتر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ میں نے ایسے لوگوں کو دیکھا جو رمضان میں وتر کے ساتھ تیئس رکعات پڑھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 7899
٧٨٩٩ - حدثنا ابن مهدي عن داود بن قيس قال: أدركت الناس بالمدينة في زمن عمر بن عبد العزيز وأبان بن عثمان يصلون (ستًا) (١) وثلاثين ركعة ويوترون بثلاث.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت داود بن قیس فرماتے ہیں کہ میں نے مدینہ کے لوگوں کو دیکھا کہ وہ حضرت عمر بن عبدا لعزیز اور ابان بن عثمان کے زمانے میں چھتیس رکعات تراویح اور تین وتر پڑھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 7900
٧٩٠٠ - حدثنا الفضل بن دكين عن سعيد بن عبيد أن علي بن ربيعة كان يصلي بهم في رمضان خمس ترويحات ويوتر بثلاث.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن عبید کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ بن ربیعہ لوگوں کو رمضان میں پانچ ترویحات اور تین وتر پڑھایا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 7901
٧٩٠١ - حدثنا محمد بن فضيل عن (وقاء) (١) قال: كان سعيد بن جبير يؤمنا في رمضان فيصلي بنا عشرين ليلة ست ترويحات فإذا كان العشر (الآخر) (٢) اعتكف في المسجد وصلى بنا سبع ترويحات.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت وقاء فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر رمضان میں ہماری امامت کراتے تھے اور ہمیں بیس رات تک چھ ترویحات پڑھاتے تھے۔ پھر آخری عشرے میں اعتکاف میں بیٹھ جاتے تو ہمیں سات ترویحات پڑھایا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 7902
٧٩٠٢ - حدثنا يزيد بن هارون قال: (أنا إبراهيم) (١) بن عثمان عن الحكم عن مقسم عن ابن عباس أن رسول ﷺ اللَّه كان يصلي في رمضان عشرين ركعة والوتر (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رمضان میں بیس تراویح اور وتر پڑھا کرتے تھے۔