حدیث نمبر: 7782
٧٧٨٢ - حدثنا وكيع ثنا سفيان عن عمرو بن يحيى بن عمارة المازني عن أبيه قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "الأرض كلها مسجد إلا المقبرة والحمام" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن عمارہ مازنی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ساری زمین نماز پڑھنے کے لائق ہے، البتہ قبرستان اور حمام میں نماز نہ پڑھی جائے۔
حدیث نمبر: 7783
٧٧٨٣ - حدثنا حفص عن (حميد) (١) عن أنس قال: رآني عمر وأنا أصلي إلى قبر فجعل يقول: يا أنس القبر، فجعلت أرفع رأسي (أنظر) (٢) إلى القمر فقالوا: إنما (٣) يقول: القبر (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے مجھے دیکھا کہ میں ایک قبر کی طرف رخ کرکے نماز پڑھ رہا تھا۔ انہوں نے کہنا شروع کردیا اے انس ! قبر ہے۔ میں سر اٹھا کر قمر (چاند) کو دیکھنے لگا تو لوگوں نے کہا کہ وہ قبر کا کہہ رہے تھے۔
حدیث نمبر: 7784
٧٧٨٤ - حدثنا وكيع (ثنا سفيان) (١) ثنا حميد عن أنس قال: رآني عمر وأنا أصلي فقال: القبر أمامك فنهاني (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے مجھے قبر کی طرف رخ کرکے نماز پڑھتے دیکھا تو فرمایا کہ تمہارے آگے قبر ہے اور مجھے قبر کی طرف رخ کرکے نماز پڑھنے سے منع فرمایا۔
حدیث نمبر: 7785
٧٧٨٥ - حدثنا جرير عن منصور عن أبي ظبيان عن عبد اللَّه بن عمرو قال: لا تصل إلى الحش ولا إلى (الحمام) (١) ولا إلى (المقبرة) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ بیت الخلاء، حمام اور قبر کی طرف رخ کرکے نماز نہ پڑھو۔
حدیث نمبر: 7786
٧٧٨٦ - حدثنا حفص عن حجاج عن الحكم عن الحسن (العرني) (١) قال: الأرض كلها (مسجد) (٢) إلا الحش والحمام والمقبرة.
مولانا محمد اویس سرور
حسن عرنی فرماتے ہیں کہ بیت الخلاء، حمام اور مقبرہ کے علاوہ ہر جگہ نماز ادا کی جاسکتی ہے۔
حدیث نمبر: 7787
٧٧٨٧ - حدثنا محمد بن فضيل عن العلاء بن المسيب عن (أبيه و) (١) خيثمة قالا: لا تصل إلى حائط حمام ولا وسط مقبرة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسیب اور حضرت خیثمہ فرماتے ہیں کہ حمام کی دیوار کی طرف منہ کرکے اور مقبرہ کے درمیان میں نماز ادا نہیں کی جائے گی۔
حدیث نمبر: 7788
٧٧٨٨ - حدثنا وكيع نا همام عن قتادة عن أنس قال: كان يكره أن يبنى (مسجدٌ) (١) بين القبور (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ قبروں کے درمیان مسجد بنائی جائے۔
حدیث نمبر: 7789
٧٧٨٩ - [حدثنا وكيع (قال) (١): حدثنا سفيان عن منصور عن إبراهيم، قال: كانوا إذا خرجوا مع جنازة فحضرت الصلاة تنحوا عن القبور] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف جب کسی جنازے کے ساتھ جاتے اور نماز کا وقت ہوجاتا تو قبروں سے ہٹ کر نماز ادا کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 7790
٧٧٩٠ - حدثنا وكيع أنا سفيان عن مغيرة عن إبراهيم، قال: كانوا يكرهون (ثلاثة) (١) أبيات للقبلة: الحش والمقبرة والحمام.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف بطور قبلہ کے تین کمروں کو ناپسند فرماتے تھے : بیت الخلاء، مقبرہ اور حمام
حدیث نمبر: 7791
٧٧٩١ - حدثنا وكيع ثنا سفيان عن بكر بن قيس عن ابن سيرين أنه كره الصلاة إلى القبور وقال: (بيت) (١) نار.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ تنور کی طرف منہ کرکے نماز پڑھنا مکروہ ہے ، کیونکہ یہ آگ کا گھر ہے۔
حدیث نمبر: 7792
٧٧٩٢ - حدثنا حفص بن غياث عن أشعث عن الحسن أن النبي ﷺ كره الصلاة بين القبور (١).
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قبروں کے درمیان نماز کو مکروہ قرار دیا ہے۔
حدیث نمبر: 7793
٧٧٩٣ - حدثنا عبد الأعلى عن يونس عن الحسن في الرجل تدركه الصلاة في المقابر، قال: يصلي.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی کو قبرستان میں نماز کا وقت ہوجائے تو وہ نماز پڑھ لے اور حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ وہ واپس چلا جائے۔
حدیث نمبر: 7794
٧٧٩٤ - وقال ابن سيرين: (يرجع) (١).
حدیث نمبر: 7795
٧٧٩٥ - حدثنا حاتم بن وردان (عن برد) (١) عن مكحول أنه كان يكره الصلاة في المقابر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول قبرستان میں نماز کو مکروہ خیال فرماتے تھے۔
حدیث نمبر: 7796
٧٧٩٦ - حدثنا (حفص) (١) عن عاصم عن ابن سيرين عن أنس، أنه كره أن يصلي على الجنازة في المقبرة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس اس بات کو مکروہ خیال فرماتے ہیں کہ قبرستان میں نماز جنازہ پڑھی جائے۔
حدیث نمبر: 7797
٧٧٩٧ - حدثنا الفضل بن دكين عن الأسود (بن شيبان) (١) قال: رأيت موسى بن أنس يصلي العصر في قبر أخيه النضر بن أنس، وقد (ضرح) (٢) له وسط القبر
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسود بن شیبان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت موسیٰ بن انس کو دیکھا کہ انہوں نے اپنے بھائی نضر بن انس کی قبر میں عصر کی نماز پڑھی، اس وقت وہ قبر آدھی کھودی گئی تھی۔
حدیث نمبر: 7798
٧٧٩٨ - (حدثنا أبو) (١) معاوية عن ليث عن الحكم، قال: قال علي: لا تصل تجاه حش (ولا حمام ولا مقبرة) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ بیت الخلاء، حمام اور مقبرہ کی طرف رخ کرکے نماز نہیں پڑھی جائے گی۔