حدیث نمبر: 7767
٧٧٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا عيسى بن يونس عن الأوزاعي عن عمير بن هانئ قال: شهدت ابن عمر -والحجاج محاصر ابن الزبير- فكان منزل ابن عمر بينهما فكان ربما حضر الصلاة مع هؤلاء وربما حضر الصلاة مع هؤلاء (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمیر بن ھانیء فرماتے ہیں کہ جب حجاج بن یوسف نے حضرت ابن زبیر کا محاصرہ کر رکھا تھا۔ اس وقت حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کا گھر حجاج اور حضرت ابن زبیر کے درمیان تھا۔ وہ کبھی حضرت ابن زبیر کے ساتھ نماز پڑھتے اور کبھی حجاج کے ساتھ۔
حدیث نمبر: 7768
٧٧٦٨ - حدثنا حاتم بن إسماعيل عن جعفر عن أبيه، قال: (كان) (١) الحسن (بن علي) (٢) والحسين يصليان خلف مروان قال: فقيل له: أما كان أبوك يصلي إذا رجع إلى البيت؟ قال: فيقول: لا واللَّه، ما كانوا يزيدون على صلاة الأئمة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت حسن اور حضر تحسین مروان کے پیچھے نماز پڑھا کرتے تھے۔ ان سے کسی نے کہا کہ کیا آپ کے والد گھر واپس جا کر نماز نہیں پڑھا کرتے تھے ؟ انہوں نے فرمایا نہیں خدا کی قسم ! وہ ائمہ کی نماز پر کوئی اضافہ نہ کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 7769
٧٧٦٩ - حدثنا حفص بن غياث عن الأعمش عن إبراهيم، قال: كانوا يصلون خلف الأمراء ما كانوا.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں اسلاف ائمہ کے پیچھے نماز پڑھا کرتے تھے خواہ وہ جو کوئی بھی ہوں۔
حدیث نمبر: 7770
٧٧٧٠ - حدثنا هشيم عن أبي حرة عن الحسن، قال: لا يضر المؤمن صلاته خلف المنافق، ولا ينفع المنافق صلاة المؤمن خلفه.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ مؤمن کو منافق کے پیچھے نماز پڑھنے سے کوئی نقصان نہیں اور منافق کو مومن کے پیچھے نماز پڑھنے میں کوئی فائدہ نہیں۔
حدیث نمبر: 7771
٧٧٧١ - حدثنا أبو أسامة عن حبيب بن (جري) (١) قال: سألت أبا جعفر عن الصلاة خلف الأمراء، (فقال) (٢): صل معهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حبیب بن جری کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر سے امراء کے پیچھے نماز پڑھنے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ان کے ساتھ نماز پڑھ لو۔
حدیث نمبر: 7772
٧٧٧٢ - حدثنا كثير بن هشام عن جعفر بن برقان، قال: سألت (ميمونًا) (١) عن الصلاة خلف الأمراء فقال: صل معهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر بن برقان کہتے ہیں کہ میں نے حضرت میمون سے امراء کے پیچھے نماز پڑھے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ان کے ساتھ نماز پڑھ لو۔
حدیث نمبر: 7773
٧٧٧٣ - حدثنا كثير بن هشام عن جعفر بن (برقان قال: سألت ميمونًا) (١) عن رجل فذكر أنه من الخوارج، فقال: أنت لا (تصلي) (٢) له إنما تصلي للَّه، قد كنا نصلي خلف الحجاج وكان حروريًا أزرقيًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر بن برقان کہتے ہیں کہ میں نے حضرت میمون سے سوال کیا کہ کیا کسی خوارجی کے پیچھے نماز پڑھی جاسکتی ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ تم اس کے لئے نماز نہیں پڑھ رہے تم تو اللہ کے لئے نماز پڑھ رہے ہو، ہم حجاج کے پیچھے نماز پڑھا کرتے تھے۔ وہ ازرقی حروری تھا۔
حدیث نمبر: 7774
٧٧٧٤ - حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم قال: كان عبد اللَّه يصلي معهم إذا أخروا عن الوقت قليلا ويرى أن مأثم ذلك عليهم (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر ائمہ نماز کے وقت سے کچھ تاخیر بھی کرتے پھر بھی حضرت عبد اللہ ان کے ساتھ نماز پڑھا کرتے تھے اور فرماتے کہ اس کا گناہ انہی کے سر ہے۔
حدیث نمبر: 7775
٧٧٧٥ - حدثنا وكيع (عن) (١) سفيان عن العلاء بن المسيب عن رجل عن سعيد بن جبير أنه كان يصلي مع الحجاج عند أبواب كندة وخرج عليه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر ابوابِ کندہ کے پاس کھڑے ہوکر حجاج کے پیچھے نماز پڑھتے تھے اور وہیں سے نکل جاتے تھے۔
حدیث نمبر: 7776
٧٧٧٦ - حدثنا وكيع (١) ثنا (بسام) (٢) قال: سألت أبا جعفر عن الصلاة مع الأمراء فقال: صل معهم فإنا نصلي معهم قد كان الحسن والحسين يبتدران الصلاة خلف مروان قال: (فقلت) (٣) الناس يزعمون أن ذلك تقية، قال: وكيف إن كان الحسن بن علي (يسب) (٤) مروان في وجهه وهو على المنبر حتى تولى (٥) (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت بسام کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر سے سوال کیا کہ ائمہ کے پیچھے نماز پڑھی جائے گی ؟ انہوں نے فرمایا کہ ان کے ساتھ نماز پڑھ لو، کیونکہ ہم بھی ان کے ساتھ نماز پڑھتے ہیں۔ حضرت حسن اور حضرت حسین مروان کے پیچھے نماز پڑھا کرتے تھے۔ میں نے ان سے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ ” تقیہ “ تھا۔ انہوں نے فرمایا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے ؟ حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ مروان کو منبر پر اس کے سامنے برا بھلا کہا کرتے تھے۔ یہاں تک کہ وہ والی بن گیا۔
حدیث نمبر: 7777
٧٧٧٧ - حدثنا وكيع ثنا سفيان (عن) (١) إبراهيم بن أبي حفصة قال: قلت لعلي ابن حسين إن أبا حمزة الثمالي -وكان فيه غلو- يقول: لا نصلي خلف الأئمة ولا نناكح إلا من يرى مثل ما رأينا فقال: علي بن حسين (بل) (٢) نصلي خلفهم ونناكحهم بالسنة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابراہیم بن ابی حفصہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ بن حسین سے کہا کہ ابو حمزہ ثمالی ایک غالی شخص ہے اور وہ کہتا ہے کہ ہم ائمہ کے پیچھے نماز نہیں پڑھیں گے اور ہم اس سے نکاح کا معاملہ نہیں کریں گے جس رائے ہماری رائے کے مطابق نہیں ہوگی۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ بن حسین نے فرمایا کہ ہم ان کے پیچھے نماز بھی پڑھتے ہیں اور ان کے ساتھ سنت طریقے سے نکاح بھی کریں گے۔
حدیث نمبر: 7778
٧٧٧٨ - حدثنا وكيع ثنا سفيان عن الأعمش قال: كانوا يصلون خلف الأمراء ويحتسبون بها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ اسلاف امراء کے پیچھے نماز پڑھا کرتے تھے اور اس نماز کو درست شمار کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 7779
٧٧٧٩ - حدثنا وكيع (حدثنا) (١) سفيان عن عقبة الأسدي عن (يزيد) (٢) بن أبي سليمان أن أبا وائل كان يجمع مع المختار.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو وائل مختار کے ساتھ جمعہ پڑھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 7780
٧٧٨٠ - حدثنا وكيع ثنا سفيان عن مسلم (١) (أبي) (٢) فروة قال: رأيت عبد الرحمن بن أبي ليلى وأشار إلى محمد بن سعد -والحجاج يخطب- أن أسكت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسلم ابو فروہ کہتے ہیں کہ میں نے عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ کو دیکھا کہ انہوں نے حجاج کے خطبے کے دوران محمد بن سعد کو اشارہ کیا کہ خاموش رہو۔
حدیث نمبر: 7781
٧٧٨١ - حدثنا الفضل بن دكين عن الأعمش عن القاسم بن مخيمرة أنه كان يصلي خلف الحجاج.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم بن مخیمرہ حجاج کے پیچھے نماز پڑھا کرتے تھے۔