حدیث نمبر: 7727
٧٧٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا حاتم بن إسماعيل عن (أنيس) (١) بن أبي يحيى ⦗١١٥⦘ عن أبيه عن أبي سعيد الخدري، قال: امترى رجل من بني خدرة ورجل من بني عمرو بن عوف في المسجد الذي أسس على التقوى فقال الخدري: هو مسجد رسول اللَّه ﷺ، وقال العوفي: هو مسجد قباء، فأتيا رسول اللَّه ﷺ في ذلك فقال: "هو هذا هو هذا -يعني مسجده- وفي ذلك خير كثير" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید خدری فرماتے ہیں کہ بنوخدرہ اور بنو عمرو بن عوف کے دو آدمیوں کا اس مسجد کے بارے میں اختلاف ہوگیا جس کی بنیاد تقویٰ پر رکھی گئی ہے۔ خدری کہتا تھا کہ اس سے مراد مسجد نبوی ہے اور عوفی کہتا تھا کہ اس سے مراد مسجد قباء ہے۔ وہ دونوں فیصلے کے لئے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ نے فرمایا کہ وہ میری مسجد ہے، وہ میری مسجد ہے۔ اس میں بہت خیر ہے۔
حدیث نمبر: 7728
٧٧٢٨ - حدثنا وكيع عن أسامة بن زيد عن عبد الرحمن بن أبي سعيد الخدري عن أبيه قال: المسجد الذي أسس على التقوى هو مسجد النبي ﷺ (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید خدری فرماتے ہیں کہ وہ مسجد جس کی بنیاد تقویٰ پر رکھی گئی ہے اس سے مراد مسجد نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہے۔
حدیث نمبر: 7729
٧٧٢٩ - حدثنا وكيع عن ربيعة بن عثمان قال: حدثني (عمران) (١) بن أبي أنس عن سهل بن سعد قال: اختلف رجلان في المسجد الذي أسس على التقوى، فقال أحدهما: هو مسجد المدينة، وقال الآخر: هو مسجد قباء (فأتيا) (٢) رسول اللَّه ﷺ فقال: "هو مسجدي هذا" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سہل بن سعد کہتے ہیں کہ دو آدمیوں کا اس مسجد کے بارے میں اختلاف ہوگیا جس کی بنیاد تقویٰ پر رکھی گئی ہے، ایک کہتا تھا کہ اس سے مراد مسجد نبوی ہے اور دوسرا کہتا تھا کہ اس سے مراد مسجد قبا ہے۔ وہ دونوں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ نے فرمایا کہ اس سے مراد میری مسجد ہے۔
حدیث نمبر: 7730
٧٧٣٠ - حدثنا وكيع ثنا ربيعة بن عثمان (عن عثمان) (١) بن عبد اللَّه عن ابن عمر قال: المسجد الذي أسس على التقوى هو مسجد النبي ﷺ (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ وہ مسجد جس کی بنیاد تقویٰ پر رکھی گئی ہے اس سے مراد مسجد نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہے۔
حدیث نمبر: 7731
٧٧٣١ - حدثنا سفيان بن عيينة عن أبي الزناد عن خارجة بن زيد أن النبي ﷺ قال: "المسجد الذي أسس على التقوى من أول يوم: مسجد النبي ﷺ" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خارجہ بن زید سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ وہ مسجد جس کی بنیاد پہلے دن سے تقویٰ پر رکھی گئی ہے اس سے مراد مسجد نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہے۔
حدیث نمبر: 7732
٧٧٣٢ - حدثنا وكيع عن أبي هلال عن قتادة عن سعيد بن المسيب، قال: مسجد المدينة الأعظم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ وہ مسجد جس کی بنیاد تقویٰ پر رکھی گئی ہے اس سے مراد مدینہ کی عظیم مسجد ہے۔
حدیث نمبر: 7733
٧٧٣٣ - حدثنا حاتم بن إسماعيل عن حميد بن صخر عن أبي سلمة عن أبي سعيد، قال: دخلت على رسول اللَّه ﷺ، فسألته عن المسجد الذي أسس على التقوى، فقبض قبضة من الحصى ثم ضرب بها الأرض، فقال: "هذا هو"، يعني مسجد المدينة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید فرماتے ہیں کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے عرض کیا کہ وہ مسجد جس کی بنیاد تقوی پر رکھی گئی ہے اس سے مراد کون سی مسجد ہے ؟ آپ نے کنکریوں کی ایک مٹھی اٹھائی اور انہیں زمین پر پھینک کر فرمایا کہ اس سے مراد مدینہ کی مسجد ہے۔
حدیث نمبر: 7734
٧٧٣٤ - حدثنا يحيى بن سعيد عن (ابن) (١) حرملة عن ابن المسيب، قال: هو مسجد النبي ﷺ.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ وہ مسجد جس کی بنیاد تقویٰ پر رکھی گئی ہے اس سے مراد مسجد نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہے۔
حدیث نمبر: 7735
٧٧٣٥ - حدثنا الفضل عن عبد اللَّه بن عامر عن عمران بن أبي أنس عن سهل بن سعد عن أبي بن كعب عن النبي ﷺ قال: "المسجد الذي أسس على التقوى هو مسجدي" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابی بن کعب سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ وہ مسجد جس کی بنیاد تقویٰ پر رکھی گئی ہے اس سے مراد میری مسجد ہے۔