حدیث نمبر: 7720
٧٧٢٠ - حدثنا أبو بكر (قال) (١): ثنا (هشيم) (٢) بن (بشير) (٣) قال: نا (حصين) (٤) عن محمد بن طلحة بن ركانة المطلبي عن جبير بن مطعم قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إن صلاة في مسجدي هذا خير من ألف صلاة فيما سواه إلا المسجد الحرام" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جبیر بن مطعم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میری اس مسجد میں نماز مسجد حرام کے علاوہ باقی مسجدوں میں نماز سے ایک ہزار گنا افضل ہے۔
حدیث نمبر: 7721
٧٧٢١ - حدثنا أبو أسامة قال: ثنا (عبيد اللَّه) (١) بن عمر عن نافع عن ابن عمر قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "صلاة في مسجدي هذا أفضل من ألف صلاة في غيره إلا المسجد الحرام" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میری اس مسجد میں نماز مسجد حرام کے علاوہ باقی مسجدوں میں نماز سے ایک ہزار گنا افضل ہے۔
حدیث نمبر: 7722
٧٧٢٢ - حدثنا غندر عن شعبة عن سعد بن إبراهيم أنه سمع أبا سلمة يحدث (عن) (١) الأغر أنه سمع أبا هريرة يحدث أن رسول اللَّه ﷺ قال: "صلاة في مسجدي هذا أفضل من ألف صلاة فيما سواه من المساجد إلا الكعبة" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میری اس مسجد میں نماز کعبہ کے علاوہ باقی مسجدوں میں نماز سے ایک ہزار گنا افضل ہے۔
حدیث نمبر: 7723
٧٧٢٣ - حدثنا (عبيد اللَّه) (١) بن موسى أنا موسى بن عبيدة عن داود بن مدرك عن عروة عن عائشة، قالت: قال النبي ﷺ: "صلاة في مسجدي أفضل من ألف صلاة فيما سواه من المساجد إلا المسجد الحرام" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میری اس مسجد میں نماز مسجد حرام کے علاوہ باقی مسجدوں میں نماز سے ایک ہزار گنا افضل ہے۔
حدیث نمبر: 7724
٧٧٢٤ - حدثنا حاتم بن إسماعيل عن حميد بن صخر عن المقبري عن أبي هريرة قال: سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "من جاء مسجدي (هذا) (١) لم يأته إلا (لخير) (٢) يعلمه أو يتعلمه فهو بمنزلة المجاهد في سبيل اللَّه ومن جاءه لغير ذلك فهو بمنزلة الوجل ينظر إلى متاع غيره" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص میری مسجد میں کسی خیر کے لئے آئے کچھ سیکھنے یا سکھانے کے لئے آئے، اس کی مثال اس مجاہد کی سی ہے جو اللہ کے راستے میں جہاد کررہا ہو، اور جو اس کے علاوہ کسی اور مقصد کے لئے آئے وہ اس شخص کی طرح ہے جو دوسروں کے سامان کو دیکھ رہا ہو۔
حدیث نمبر: 7725
٧٧٢٥ - حدثنا شبابة بن (سوار) (١) عن ليث بن سعد (عن نافع) (٢) عن إبراهيم بن عبد اللَّه (بن) (٣) معبد عن ابن عباس عن ميمونة (قالت) (٤): سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: (صلاة فيه -يعني مسجد المدينة- أفضل من ألف صلاة فيما سواه إلا مسجد مكة" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت میمونہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اس (مدینہ کی) مسجد میں نماز مکہ کی مسجد کے علاوہ باقی مسجدوں میں نماز سے ایک ہزار گنا افضل ہے۔
حدیث نمبر: 7726
٧٧٢٦ - حدثنا ابن عيينة عن زياد بن سعد عن سليمان بن (عتيق) (١) سمع (ابن) (٢) (الزبير) (٣) يقول: سمعت (عمر) (٤) يقول: صلاة في هذا المسجد أفضل من مائة صلاة فيما سواه (إلا المسجد الحرام) (٥) (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ مسجد نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں نماز دوسری مساجد کی نمازوں سے ایک سو گنا افضل ہے۔