کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات دو ستونوں کے درمیان نماز کو مکروہ خیال فرماتے ہیں
٧٧٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع قال: نا سفيان عن يحيى بن هانئ بن عروة المرادي عن عبد الحميد بن محمود قال: صلينا خلف أمير من الأمراء (فاضطرنا) (١) الناس حتى صلينا بين ساريتين، فلما صلينا قال أنس بن مالك: كنا نتقي هذا على عهد رسول اللَّه ﷺ (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الحمید بن محمود فرماتے ہیں کہ ہم نے ایک امیر کے پیچھے نماز پڑھی، رش کی وجہ سے ہمیں دو ستونوں کے درمیان نماز پڑھنا پڑی، جب ہم نماز پڑھ چکے تو حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے ہم سے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عہد مبارک میں ہم اس سے بچا کرتے تھے۔
٧٧٠٥ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا خالد عمن حدثه عن أنس قال: نهينا أن نصلي بين الأساطين (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہمیں دو ستونوں کے درمیان نماز پڑھنے سے منع کیا گیا ہے۔
٧٧٠٦ - حدثنا وكيع قال: نا سفيان عن أبي إسحاق عن معدي كرب عن ابن (مسعود) (١) قال: لا (تصفوا) (٢) بين الأساطين ولا تأتموا بقوم ⦗١١٠⦘ يمترون ويلغون (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن مسعود فرماتے ہیں کہ دو ستونوں کے درمیان نماز نہ پڑھو اور ایسے لوگوں کی امامت نہ کراؤ جو شک کا شکار ہوں اور فضو ل کام کرتے ہوں۔
٧٧٠٧ - حدثنا (فضيل بن) (١) عياض عن حصين (عن) (٢) هلال عن حذيفة أنه كره الصلاة بين الأساطين (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے دو ستونوں کے درمیان نماز کو ناپسندیدہ قرار دیا۔
٧٧٠٨ - حدثنا محمد بن يزيد عن أيوب (١) أبي العلاء عن معاوية بن قرة عن أبيه قال: رآني عمر وأنا أصلي بين (أسطوانتين) (٢) فأخذ (بقفاي) (٣) فأدناني إلى سترة، فقال: صل إليها (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قرہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے مجھے دو ستونوں کے درمیان نماز پڑھتے دیکھا تو میری گردن سے پکڑ کر مجھے سترہ کے قریب کردیا اور فرمایا کہ یہاں نماز پڑھو۔
٧٧٠٩ - حدثنا شريك عن إبراهيم بن مهاجر عن إبراهيم أنه كره الصلاة بين الأساطين، وقال: أتموا الصفوف.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم نے دو ستونوں کے درمیان نماز پڑھنے کو مکروہ قرار دیا اور فرمایا کہ صفوں کو پورا کرو۔
٧٧١٠ - حدثنا وكيع قال: نا حسن بن صالح عن إبراهيم (بن مهاجر عن إبراهيم) (١) قال: لا تصلوا بين الأساطين.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ دو ستونوں کے درمیان نماز نہ پڑھو۔