حدیث نمبر: 7590
٧٥٩٠ - حدثنا أبو بكر، قال: (نا) (١) جرير عن منصور عن إبراهيم عن الأسود أنه كان يهرول إلى الصلاة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسود نماز کی طر ف جانے میں جلدی کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 7591
٧٥٩١ - حدثنا محمد بن فضيل عن الحسن (بن) (١) عبيد اللَّه عن إبراهيم، قال: رأيت عبد الرحمن بن يزيد مسارعًا إلى الصلاة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد الرحمن بن یزید کو نماز کی طرف جاتے ہوئے جلدی جلدی چلتے دیکھا ہے۔
حدیث نمبر: 7592
٧٥٩٢ - حدثنا وكيع قال: (نا) (١) ابن جريج عن رجل من أهل المدينة عن ابن عمر، أنه كان يهرول إلى الصلاة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نماز کی طرف جانے میں جلدی کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 7593
٧٥٩٣ - حدثنا وكيع قال: نا مالك بن أنس عن نافع عن ابن عمر أنه سمع الإقامة بالبقيع، فأسرع المشي (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے جنۃ البقیع میں اقامت کی آواز سنی تو جلدی سے چل کر نماز کے لئے گئے۔
حدیث نمبر: 7594
٧٥٩٤ - حدثنا وكيع قال: نا شريك عن عمران بن مسلم، قال: رأيت سعيد ابن جبير يهرول إلى الصلاة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمران بن مسلم کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کو تیز تیز چلتے ہوئے نماز کی طرف جاتے دیکھا ہے۔
حدیث نمبر: 7595
٧٥٩٥ - [حدثنا عبيدة بن حميد عن عمران بن مسلم، قال: رأيت سعيد بن جبير يهرول إلى الصلاة] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمران بن مسلم کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبرک کو تیز تیز چلتے ہوئے نماز کی طرف جاتے دیکھا ہے۔
حدیث نمبر: 7596
٧٥٩٦ - حدثنا وكيع قال: نا سفيان عن عمرو بن قيس الملائي عن سلمة بن كهيل عن عمارة بن عمير، قال: قال عبد اللَّه: (أحق) (١) ما سعينا إليه الصلاة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ سب سے زیادہ حق نماز کا ہے کہ ہم اس کی طر ف لپک کر جائیں۔
حدیث نمبر: 7597
٧٥٩٧ - حدثنا وكيع قال: نا سفيان عن عاصم بن عبيد اللَّه قال: رأيت ابن عمر يهرول إلى المسجد في كسوف ومعه نعلاه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عاصم بن عبید کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو تیز تیز چلتے ہوئے نمازکسوف کے لئے جاتے دیکھا ہے اور ان کے ساتھ ان کے دو جوتے بھی تھے۔