حدیث نمبر: 7464
٧٤٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو عبد الرحمن (المقرئ) (١) عن سعيد بن أبي أيوب قال: حدثني خالد بن يزيد الصدفي عن أبيه عن عقبة بن عامر أنه كان يأمر المرأة الحائض في وقت الصلاة أن (تتوضأ) (٢) وتجلس بفناء المسجد وتذكر اللَّه ⦗٥٦⦘ وتهلل وتسبح (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید صدفی فرماتے ہیں کہ حضرت عقبہ بن عامر حائضہ عورت کو اس بات کا حکم دیا کرتے تھے کہ وہ نماز کے وقت میں وضو کرے اور مسجد کے صحن میں بیٹھ کر اللہ کا ذکر کرے، لا الہ الا اللہ پڑھے اور اللہ تعالیٰ کی تسبیح بیان کرے۔
حدیث نمبر: 7465
٧٤٦٥ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن أبي جعفر قال: إنا لنأمر نساءنا (في الحيض) (١) أن يتوضأن في وقت (كل) (٢) (صلاة) (٣) ثم يجلسن ويسبحن ويذكرن اللَّه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ ہم حائضہ عورتوں کو حکم دیا کرتے تھے کہ وہ نماز کے وقت میں وضو کریں، پھر بیٹھ کر اللہ تعالیٰ کی تسبیح بیان کریں اور اس کا ذکر کریں۔
حدیث نمبر: 7466
٧٤٦٦ - حدثنا يزيد بن هارون عن يزيد بن إبراهيم عن الحسن قال: سمعته يقول في الحائض: توضأ عند كل صلاة وتذكر اللَّه.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ حائضہ ہر نماز کے وقت وضو کرے گی اور اللہ کا ذکر کرے گی۔