حدیث نمبر: 7415
٧٤١٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان، عن (العياش) (١) العامري، عن سليمان بن حنظلة البكري أنه مر على رجل يؤم قوما في المصحف فضربه برجله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلیمان بن حنظلہ بکری ایک آدمی کے پاس سے گذرے جو مصحف سے دیکھ کر تلاوت کرتے ہوئے امامت کر ارہا تھا۔ انہوں نے اسے ٹھوکر ماری۔
حدیث نمبر: 7416
٧٤١٦ - حدثنا (وكيع (١) قال: حدثنا سفيان عن عطاء عن أبي عبد الرحمن أنه ⦗٤٧⦘ كره أن يؤم في المصحف) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عبدا لرحمن نے اس بات کو مکروہ قرار دیا ہے کہ مصحف سے دیکھ کر تلاوت کرتے ہوئے امامت کرائی جائے۔
حدیث نمبر: 7417
٧٤١٧ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم أنه كره أن يؤم الرجل في المصحف كراهة أن يتشبهوا بأهل الكتاب.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم نے مصحف سے دیکھ کر تلاوت کرتے ہوئے امامت کرانے کو اس لئے مکروہ قرار دیا ہے کہ اس میں اہل کتاب سے مشابہت ہے۔
حدیث نمبر: 7418
٧٤١٨ - حدثنا محمد بن فضيل عن مغيرة عن إبراهيم قال: كانوا يكرهون يؤم الرجل وهو يقرأ في المصحف.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابراہم فرماتے ہیں کہ اسلاف نے مصحف سے دیکھ کر تلاوت کرتے ہوئے امامت کرانے کو مکروہ قرار دیا ہے۔
حدیث نمبر: 7419
٧٤١٩ - حدثنا المحاربي عن ليث عن مجاهد أنه كان يكره أن يؤم الرجل في المصحف.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد مصحف سے دیکھ کر تلاوت کرتے ہوئے امامت کرانے کو مکروہ قرار دیتے تھے۔
حدیث نمبر: 7420
٧٤٢٠ - حدثنا وكيع قال: (نا) (١) هشام الدستوائي عن قتادة عن سعيد بن المسيب قال: (إذا) (٢) كان معه من يقرأ (رددوه) (٣) ولم يؤم في الصحف.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ جب اس کے ساتھ کوئی زبانی تلاوت کرنے والا ہو تو اسے موقع دے اور مصحف سے دیکھ کر تلاوت کرتے ہوئے امامت نہ کرائے۔
حدیث نمبر: 7421
٧٤٢١ - حدثنا وكيع قال: (حدثنا) (١) هشام الدستوائي عن قتادة عن الحسن أنه كرهه وقال: هكذا تفعل النصارى.
مولانا محمد اویس سرور
حسن نے مصحف سے دیکھ کر تلاوت کرتے ہوئے امامت کرانے کو مکروہ قرار دیا اور فرمایا کہ عیسائی ایسا کرتے ہیں۔
حدیث نمبر: 7422
٧٤٢٢ - حدثنا أبو داود عن شعبة عن حماد وقتادة في رجل يؤم القوم في رمضان في المصحف (فكرهاه) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد اور حضرت قتادہ سے سوال کیا گیا کہ کوئی آدمی رمضان میں مصحف سے دیکھ کر تلاوت کرتے ہوئے امامت کرائے تو یہ کیسا ہے ؟ انہوں نے اسے مکروہ قرار دیا۔
حدیث نمبر: 7423
٧٤٢٣ - حدثنا (وكيع عن) (١) إسرائيل عن جابر عن عامر قال: لا يؤم في المصحف.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ مصحف سے دیکھ کر تلاوت کرتے ہوئے امامت نہیں کرائی جاسکتی۔