حدیث نمبر: 7333
٧٣٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن أبي الأحوص قال: قال عبد اللَّه: إنما جعل الإمام ليؤتم به فإذا كبر فكبروا وإذا ركع فاركعوا، وإذا سجد فاسجدوا، فإنه أول من يرفع وأول (من يضع) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ امام اس لئے بنایا جاتا ہے تاکہ اس کی اتباع کی جائے۔ جب وہ تکبیر کہے تو تم بھی تکبیر کہو۔ جب وہ رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو۔ جب وہ سجدہ کرے تو تم بھی سجدہ کرو۔ پہلے سر اسی نے اٹھانا ہے اور پہلے سر اسی نے رکھنا ہے۔
حدیث نمبر: 7334
٧٣٣٤ - حدثنا محمد بن فضيل عن ليث عن (طلحة) (١) قال: قال (سلمان) (٢) من رفع رأسه قبل الإمام ووضع رأسه قبل الإمام فناصيته بيد الشيطان يرفعها ويضعها (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلمان فرماتے ہیں کہ جو شخص امام سے پہلے سر اٹھاتا ہے یا امام سے پہلے سر رکھتا ہے، اس کی پیشانی شیطان کے ہاتھ میں ہے وہی اسے اٹھاتا ہے اور وہی اسے رکھتا ہے۔
حدیث نمبر: 7335
٧٣٣٥ - حدثنا عبدة عن محمد بن عمرو عن مليح بن عبد اللَّه السعدي قال: قال أبو هريرة إن الذي يخفض ويرفع رأسه قبل الإمام، فإنما ناصيته بيد الشيطان (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ جو شخص امام سے پہلے سر اٹھائے یا امام سے پہلے سر رکھے تو اس کی پیشانی شیطان کے ہاتھ میں ہے۔
حدیث نمبر: 7336
٧٣٣٦ - حدثنا (وكيع عن) (١) حماد بن سلمة عن محمد بن زياد عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "أما يخاف الذي يرفع رأسه قبل الإمام أن يحول اللَّه رأسه رأس حمار" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص امام سے پہلے سر اٹھاتا ہے وہ اس بات سے کیوں نہیں ڈرتا کہ کہیں اس کا چہرہ گدھے کی طرح کانہ بنا دیاجائے ؟
حدیث نمبر: 7337
٧٣٣٧ - حدثنا وكيع عن سفيان عن زياد بن فياض عن تميم بن سلمة قال: قال عبد اللَّه: أما يخاف الذي يرفع رأسه قبل الإمام أن يحول اللَّه رأسه رأس كلب (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ اما م سے پہلے سر اٹھانے والا اس بات سے کیوں نہیں ڈرتا کہ اس کا سر کہیں کتے کی طرح نہ بنا دیاجائے ؟
حدیث نمبر: 7338
٧٣٣٨ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا العوام عن (عزرة) (١) بن الحارث أنه حدثه عن البراء بن عازب قال: منا إذا صلينا خلف رسول اللَّه ﷺ فرفعنا رؤوسنا من الركوع قمنا صفوفا حتى يسجد إذا سجد تبعناه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت براء بن عازب فرماتے ہیں کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھا کرتے تھے، ہم رکوع سے اٹھ کر صفوں میں کھڑے رہتے تھے، یہاں تک کہ جب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سجدہ کرتے تو ہم بھی آپ کی اتباع میں سجدہ کرتے۔
حدیث نمبر: 7339
٧٣٣٩ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن يحيى بن سعيد عن محمد بن يحيى بن (حبان) (١) قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إني قد بدنت فلا تبادروني بالركوع ولا بالسجود، فإني مهما أسبقكم به إذا ركعت فإنكم تدركوني به (٢) إذا رفعت، ومهما أسبقكم به إذا سجدت فإنكم تدركوني به إذا وضعت" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن یحییٰ بن حبان سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میری عمر کے زیادہ ہوجانے کی وجہ سے میرے جسم پر گوشت بڑھ گیا ہے۔ تم رکوع و سجود میں مجھ سے آگے نہ بڑھو۔ میں رکوع میں جاتے ہوئے تو تم سے آگے بڑھ سکتا ہوں لیکن رکوع سے اٹھتے ہوئے تم مجھے پالو گے۔ میں سجدہ میں جاتے ہوئے تو تم سے آگے بڑھ جاؤں گا لیکن سجدے سے اٹھتے ہوئے تم مجھے پالو گے۔
حدیث نمبر: 7340
٧٣٤٠ - حدثنا ابن إدريس عن ابن عجلان عن محمد بن يحيى بن (حبان) (١) عن ابن (محيريز) (٢) عن معاوية رفعه مثله (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت معاویہ سے بھی یونہی منقول ہے۔
حدیث نمبر: 7341
٧٣٤١ - حدثنا هشيم وابن إدريس عن حصين عن هلال بن يساف عن أبي حيان قال: قال عبد اللَّه: لا تبادروا أئمتكم بالركوع ولا بالسجود (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ رکوع اور سجود میں اپنے امام سے آگے نہ بڑھو۔
حدیث نمبر: 7342
٧٣٤٢ - حدثنا جرير بن عبد الحميد عن يزيد بن أبي زياد عن (ابن) (١) أبي ليلى قال: من كان مع الإمام فركع قبل ركوعه وسجد قبل سجوده فليس معه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ جو شخص امام کے ساتھ نماز پڑھتے ہوئے اس سے پہلے رکوع کرے اور اس سے پہلے سجدہ کرے وہ امام کے ساتھ نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 7343
٧٣٤٣ - حدثنا معتمر عن كهمس قال: صليت إلى جنب أبي قلابة فكان لا يصنع شيئا حتى يصنعه الإمام.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت کھمس کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو قلابہ کے ساتھ نماز پڑھی وہ کوئی عمل اس وقت تک نہیں کرتے تھے جب تک اسے امام نہ کرلے۔
حدیث نمبر: 7344
٧٣٤٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي إسحاق عن عبد اللَّه بن يزيد عن البراء ابن عازب قال: كان رسول اللَّه ﷺ إذا رفع رأسه من الركوع لم يحن (أحد) (١) منا ظهره حتى يسجد فإذا سجد تبعناه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت براء بن عازب فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب رکوع سے سر اٹھاتے تو ہم میں سے کوئی اس وقت تک اپنی کمر کو نہیں جھکاتا تھا جب تک آپ سجدہ نہ کرلیں، جب آپ سجدہ کرلیتے تو ہم بھی آپ کی اتباع کرتے۔
حدیث نمبر: 7345
٧٣٤٥ - حدثنا علي بن مسهر عن المختار بن فلفل عن أنس قال: صلى بنا رسول اللَّه ﷺ ذات يوم فلما قضى الصلاة أقبل علينا بوجهه فقال: "أيها الناس إني إمامكم فلا تسبقوني بالركوع ولا بالسجود ولا بالقيام ولا بالانصراف فإني أراكم أمامي ومن خلفي" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک دِن نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی، جب آپ نماز سے فارغ ہوئے تو رخ مبارک ہماری طرف پھیر کرا رشاد فرمایا کہ اے لوگو ! میں تمہارا امام ہوں، تم رکوع اور سجدوں ، قیام اور سلام میں مجھ سے آگے نہ بڑھو، میں تمہیں اپنے آگے اور اپنے پیچھے سے دیکھتا ہوں۔
حدیث نمبر: 7346
٧٣٤٦ - [حدثنا أبو أسامة عن ابن عون قال: كان محمد يكره أن يسبق الإمام بشيء من التكبير] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ محمد اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ کوئی شخص امام سے پہلے کوئی تکبیر کہے۔
حدیث نمبر: 7347
٧٣٤٧ - حدثنا أبو أسامة قال: حدثنا ابن أبي عروبة قال: حدثنا قتادة عن يونس ابن جبير عن حطان بن عبد اللَّه قال: صلى بنا أبو موسى فلما انفتل قال: إن نبي اللَّه ﷺ خطبنا فبين لنا سنتنا وعلمنا صلاتنا فقال: [إذا كبر الإمام فكبروا وإذا ركع (١) فاركعوا فإن الإمام يركع قبلكم (ويرفع قبلكم) (٢) " (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حطان بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ نے ہمیں نماز پڑھائی، جب وہ نماز سے فارغ ہوئے تو انہوں نے فرمایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیا اور اس میں ہمارے لئے دین کو بیان فرمایا اور ہمیں نماز سکھائی، آپ نے اس میں فرمایا کہ جب امام تکبیر کہے تو تم بھی تکبیر کہو، جب امام رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو۔ کیونکہ امام تم سے پہلے رکوع کرتا ہے اور تم سے پہلے سر اٹھاتا ہے۔
حدیث نمبر: 7348
٧٣٤٨ - حدثنا وكيع قال: حدثنا محمد بن قيس عن علي بن (مدرك) (١) أن معاذا لما قدم اليمن كان يعلم النخع، فقال لهم: إذا رأيتموني صنعت (في الصلاة شيئًا) (٢) فاصنعوا مثله، فلما سجد أضر بعينيه غصن شجرة فكسره في الصلاة فعمد كل رجل منهم إلى غصن في الصلاة فكسره، فلما صلى قال: (إني) (٣) إنما كسرته لأنه أضر بعيني حين سجدت، وقد أحسنتم فيما أطعتم (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ بن مدرک فرماتے ہیں کہ حضرت معاذ جب یمن آئے تو وہاں کے لوگوں کو علم سکھاتے ہوئے فرمایا کہ مں ہ جس طرح نماز پڑھوں گا تم نے بھی اسی طرح نماز پڑھنی ہے۔ چناچہ جب وہ سجدے میں جانے لگے تو درخت کی ایک ٹہنی ان کی آنکھ میں لگی، انہوں نے اس ٹہنی کو توڑ دیا تو وہ سب لوگ درخت کی طرف لپکے اور اس کی ٹہنیوں کو توڑنے لگے۔ جب حضرت معاذ نے نماز مکمل کرلی تو فرمایا کہ میں نے تو ٹہنی اس لئے توڑی تھی کیونکہ اس نے سجدے میں جاتے ہوئے میری آنکھ میں تکلیف پہنچائی تھی۔ البتہ تم نے جس اطاعت سے کام لیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔
حدیث نمبر: 7349
٧٣٤٩ - حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن (سعد) (١) بن إبراهيم عن نافع بن جبير بن مطعم قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إني امرؤ قد بدنت فلا تبادروني بالقيام ولا بالسجود" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع بن جبیر بن مطعم فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ عمر بڑھنے کی وجہ سے میرے جسم کا گوشت بڑھ گیا ہے، لہٰذا تم قیام اور سجود میں مجھ سے آگے مت بڑھو۔