حدیث نمبر: 7228
٧٢٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن سعيد عن أبي هريرة قال: لما رفع النبي ﷺ رأسه من صلاة الصبح قال: "اللهم أنج الوليد بن الوليد وسلمة بن هشام وعياش بن أبي ربيعة، والمستضعفين بمكة، اللهم (اشدد) (١) وطأتك على مضر، واجعلها عليهم سنين كسني يوسف" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فجر کی نماز میں ہاتھ اٹھائے تو یہ دعا کی : اے اللہ ! ولید بن ولید، سلمہ بن ہشام ، عیاش بن ابی ربیعہ اور مکہ کے کمزور لوگوں کو آزاد ی عطا فرما۔ اے اللہ ! قبیلہ مضر پر اپنی گرفت کو سخت فرما اور ان کے سالوں کو یوسف کی قوم کے سالوں جیسا بنادے۔
حدیث نمبر: 7229
٧٢٢٩ - حدثنا يعقوب بن إبراهيم عن يزيد بن أبي زياد عن ابن (١) يحنس عن سعيد بن زيد قال: قنت رسول اللَّه ﷺ فقال: " (اللهم) (٢) العن رعلًا وذكوانًا وعضلًا وعصية عصت اللَّه ورسوله، والعن (أبا) (٣) الأعور السلمي" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن زید سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بددعا فرمائی : اے اللہ ! رعل، زکوان ، عضل اور عصیہ پر لعنت فرما جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی ہے۔
حدیث نمبر: 7230
٧٢٣٠ - حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن عبد الأعلى أن أبا عبد الرحمن السلمي قنت في الفجر يدعو على (قطري) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الاعلیٰ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو عبد الرحمن سلمی نے فجر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھتے ہوئے قطری کے لئے بددعا کی۔
حدیث نمبر: 7231
٧٢٣١ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عمرو بن قيس عمن سمع إبراهيم يقول: لا (يسمى) (١) الرجال في الصلاة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ نماز میں لوگوں کے نام نہیں لئے جائیں گے۔
حدیث نمبر: 7232
٧٢٣٢ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا حصين قال: حدثنا عبد الرحمن بن (معقل) (١) قال: صليت مع علي صلاة الغداة قال: فقنت فقال في قنوته: اللهم عليك بمعاوية وأشياعه، وعمرو بن العاص وأشياعه، وأبا (الأعور) (٢) السلمي (وأشياعه) (٣) وعبد اللَّه بن قيس وأشياعه (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن معقل فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ فجر کی نماز پڑھی، انہوں نے اس میں دعائے قنوت پڑھی اور اس مں ں یہ کلمات کہے : اے اللہ ! معاویہ اور اس کے گروہ کو سنبھال لے، اے اللہ ! عمرو بن عاص اور اس کے گروہ کو سنبھال لے، اے اللہ ! ابو اعور اور اس کے گروہ کو سنبھال لے، اے اللہ ! عبد اللہ بن قیس اور اس کے گروہ کو سنبھال لے۔
حدیث نمبر: 7233
٧٢٣٣ - حدثنا هشيم عن يحيى بن سعيد قال: حدثنا محمد (بن) يحيى (بن) (١) (حبان) (٢) قال: مكث النبي ﷺ أربعين صباحا يقنت في صلاة الصبح بعد الركوع وكان يقول في قنوته: "اللهم أنج الوليد بن الوليد وعياش بن أبي ربيعة والعاص بن هشام (٣) والمستضعفين من المؤمنين (بمكة) (٤) الذين لا يستطيعون حيلة ولا يهتدون سبيلًا" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن یحییٰ بن حبان فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چالیس دن تک فجر کی نماز میں رکوع کے بعد دعائے قنوت پڑھتے رہے، آپ دعائے قنوت میں یہ کلمات کہتے تھے : اے اللہ ! ولید بن ولید، سلمہ بن ہشام ، عیاش بن ابی ربیعہ اور مکہ کے کمزور لوگوں کو آزاد ی عطا فرما جو کوئی ذریعہ نہیں رکھتے اور ان کے پاس نجات کا کوئی راستہ نہیں۔
حدیث نمبر: 7234
٧٢٣٤ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا محمد بن إسحاق (١) عن عمران بن (أبي) (٢) أنس عن حنظلة بن علي الأسلمي عن خفاف بن (إيماء) (٣) بن رحضة ⦗٨⦘ الغفاري قال: صلى بنا رسول اللَّه ﷺ الفجر فلما رفع رأسه من الركعة الآخرة قال: "لعن اللَّه لحيانًا ورعلًا وذكوانًا وعصيةً عصت اللَّه ورسوله، أسلم سالمها اللَّه، غفار غفر اللَّه لها"، ثم خر ساجدا فلما قضى الصلاة أقبل على الناس بوجهه فقال: "أيها الناس إني أنا لست قلت هذا، ولكن اللَّه قاله" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خفاف بن ایماء بن رحضہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں فجر کی نماز پڑھائی، جب آپ نے دوسری رکعت سے سر اٹھایا تو فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے لحیان، رعل، ذکوان اور عصیہ پر لعنت فرمائی جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی۔ اللہ تعالیٰ قبیلہ اسلم کو سلامتی عطا فرمائے اور قبیلہ غفار کی مغفرت فرمائے۔ پھر سجدے میں گرگئے، جب آپ نے نماز مکمل کرلی تو لوگوں کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا کہ اے لوگو ! یہ بات میں نے نہیں کی تھی بلکہ اللہ نے فرمائی ہے۔