حدیث نمبر: 7223
٧٢٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن جعفر بن ميمون عن أبي عثمان قال: كان عمر يقنت بنا بعد الركوع ويرفع يديه حتى يبدو (ضبعاه) (١) ويسمع صوته من وراء المسجد (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عثمان فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رکوع کے بعد ہمیں قنوت پڑھایا کرتے تھے اور ہاتھوں کو بلند کرتے اور آواز کو اتنا بلند کرتے کہ مسجد کے باہر موجود لوگ بھی ان کی آواز سنا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 7224
٧٢٢٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن جعفر صاحب الأنماط عن أبي عثمان أن عمر رفع يديه في قنوت الفجر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عثمان فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے فجر کی قنوت میں ہاتھوں کو بلند کیا۔
حدیث نمبر: 7225
٧٢٢٥ - حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن عوف عن خلاس بن عمرو الهجري عن ابن عباس أنه صلى فقنت بهم في الفجر بالبصرة فرفع يديه حتى مد ضبعيه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خلاس بن عمرو ہجری کہتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بصرہ میں لوگوں کو فجر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھائی اور ہاتھوں کو بہت بلند کیا۔
حدیث نمبر: 7226
٧٢٢٦ - حدثنا هشيم عن عوف عن أبي رجاء قال: رأيت ابن عباس يمد بضبعيه في قنوت صلاة الغداة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو رجاء فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فجر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھتے ہوئے ہاتھوں کو بلند کیا۔
حدیث نمبر: 7227
٧٢٢٧ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن أبي فروة قال: كان ابن أبي ليلى يدعو بإصبع واحدة، يقول في قنوت الفجر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو فروہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن ابی لیلیٰ فجر کی قنوت میں ایک انگلی سے اشارہ کیا کرتے تھے۔