حدیث نمبر: 7215
٧٢١٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع بن الجراح قال: حدثنا سفيان عن مخارق عن طارق بن شهاب أنه صلى خلف عمر بن الخطاب الفجر فلما فرغ من القراءة كبر ثم قنت ثم كبر ثم ركع (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طارق بن شہاب کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کے پیچھے فجر کی نماز پڑھی، جب وہ قراءت سے فارغ ہوگئے تو انہوں نے تکبیر کہی اور پھر دعائے قنوت پڑھی، پھر تکبیر کہی پھر رکوع کیا۔
حدیث نمبر: 7216
٧٢١٦ - حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن عبد الأعلى عن أبي عبد الرحمن السلمي أن عليًا كبر حين قنت في الفجر وكبر حين ركع (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عبدا لرحمن سلمی فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فجر میں قنوت پڑھنے کے لئے تکبیر کہی ، پھر رکوع کرنے کے لئے تکبیر کہی۔
حدیث نمبر: 7217
٧٢١٧ - حدثنا ابن فضيل عن مطرف عن أبي الجهم قال: كان البراء يكبر قبل أن يقنت (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جہم فرماتے ہیں کہ حضرت براء قنوت سے پہلے تکبیر کہا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 7218
٧٢١٨ - حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن مطرف عن أبي الجهم عن البراء أنه قنت في الفجر، (فكبر) (١) حين فرغ من القراءة، وكبر حين ركع (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جہم فرماتے ہیں کہ حضرت براء نے فجر میں قنوت پڑھی اس کے لئے انہوں نے قراءت سے فارغ ہونے کے بعد تکبیر کہی اور رکوع کے لئے بھی تکبیر کہی۔
حدیث نمبر: 7219
٧٢١٩ - [حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن حسن (عن) (١) أبي سنان عن ماهان قال: كان يكبر قبل أن يقنت في صلاة الفجر (حين يريد أن يركع) (٢)] (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سنان فرماتے ہیں کہ حضرت ماہان فجر کی نماز میں قنوت سے پہلے تکبیر کہا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 7220
٧٢٢٠ - حدثنا حميد (بن) (١) عبد الرحمن عن حسن عن عبد الأعلى عن (أبي) (٢) (عبد الرحمن) (٣) أنه كان يكبر قبل أن يقنت في صلاة الفجر (و) (٤) حين يزيد أن يركع.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الاعلیٰ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو عبدا لرحمن فجر کی نماز میں قنوت سے پہلے تکبیر کہا کرتے تھے اور رکوع سے پہلے بھی تکبیر کہتے تھے۔
حدیث نمبر: 7221
٧٢٢١ - حدثنا حميد (عن) (١) (زهير) (٢) قال: قلت لأبي إسحاق: تكبر أنت قبل أن تقنت في صلاة الفجر؟ قال: نعم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہیر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو اسحاق سے کہا کہ کیا آپ فجر کی نماز میں قنوت سے پہلے تکبیر کہتے ہیں ؟ انہوں نے فرمایا کہ ہاں۔
حدیث نمبر: 7222
٧٢٢٢ - حدثنا (نضر) (١) بن إسماعيل عن ابن أبي ليلى عن أبي إسحاق عن الحارث عن علي أنه كان (يفتتح) (٢) القنوت بالتكبير (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حارث فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ قنوت کو تکبیر سے شروع کیا کرتے تھے۔