کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: دعائے قنوت کے کلمات
حدیث نمبر: 7209
٧٢٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم قال: أخبرنا ابن أبي ليلى عن عطاء عن عبيد بن عمير قال: صليت خلف عمر بن الخطاب الغداة فقال في قنوته: (اللهم إنا نستعينك ونستغفرك، ونثني عليك الخير ولا نكفرك، ونخلع ونترك من يفجرك، اللهم إياك نعبد ولك نصلي ونسجد وإليك (١) نسعى ونحفد نرجو رحمتك ونخشى عذابك إن عذابك بالكفار ملحق) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید بن عمیر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کے پیچھے فجر کی نماز پڑھی ، انہوں نے دعائے قنوت میں یہ کلمات کہے : اے اللہ ! ہم تجھ سے مدد مانگتے ہیں، تجھ سے مغفرت مانگتے ہیں، تیری خرَ کی تعریف کرتے ہیں، تیری ناشکری نہیں کرتے، جو تیری نافرمانی کرے اسے چھوڑتے ہیں اور اس سے دور ہوتے ہیں۔ اے اللہ ! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں، تیرے لئے نماز پڑھتے ہیں، تیرے آگے سجدہ کرتے ہیں۔ تیری طرف چلتے ہیں، تیری رحمت کی امید رکھتے ہیں، تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں اور بیشک تیرا عذاب کافروں تک پہنچنے والا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 7209
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لضعف ابن أبي ليلى.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7209، ترقيم محمد عوامة 7100)
حدیث نمبر: 7210
٧٢١٠ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا حصين عن ذر عن سعيد بن عبد الرحمن بن أبزى عن أبيه أنه صلى خلف عمر فصنع مثل ذلك (١).
مولانا محمد اویس سرور
ایک اور سند سے یہی کلمات منقول ہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 7210
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7210، ترقيم محمد عوامة 7101)
حدیث نمبر: 7211
٧٢١١ - حدثنا وكيع قال: (حدثنا) (١) سفيان عن (حبيب) (٢) بن أبي ثابت عن (عبد الرحمن) (٣) بن سويد الكاهلي أن عليًا قنت في الفجر (بهاتين) (٤) السورتين: ⦗٥٤٢⦘ اللهم إنا نستعينك ونستغفرك، ونثني عليك (٥) ولا (نكفرك) (٦) ونخلع ونترك من يفجرك، اللهم إياك نعبد، ولك نصلي ونسجد، وإليك نسعى ونحفد، نرجو رحمتك ونخشى عذابك إن عذابك (الجد) (٧) بالكفار ملحق (٨).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الملک بن سوید کاہلی کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فجر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھتے ہوئے یہ دو اجزاء کہے : اے اللہ ! ہم تجھ سے مدد مانگتے ہیں، تجھ سے مغفرت مانگتے ہیں، تیری خیر کی تعریف کرتے ہں م، تیری ناشکری نہیں کرتے، جو تیری نافرمانی کرے اسے چھوڑتے ہیں اور اس سے دور ہوتے ہیں۔ اے اللہ ! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں، تیرے لئے نماز پڑھتے ہیں، تیرے آگے سجدہ کرتے ہیں۔ تیری طرف چلتے ہیں، تیری رحمت کی امید رکھتے ہیں، تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں اور بیشک تیرا عذاب کافروں تک پہنچنے والا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 7211
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7211، ترقيم محمد عوامة 7102)
حدیث نمبر: 7212
٧٢١٢ - حدثنا وكيع قال: أخبرنا جعفر بن برقان عن ميمون (بن مهران) (١) (قال) (٢) في قراءة أبي بن كعب: اللهم إنا نستعينك ونستغفرك، ونثني عليك ولا نكفرك ونخلع ونترك من يفجرك اللهم إياك نعبد ولك نصلي ونسجد وإليك نسعى ونحفد نرجو رحمتك ونخشى عذابك إن عذابك بالكفار ملحق (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت میمون بن مہران کہتے ہیں کہ حضرت ابی بن کعب کی قنوت میں یہ کلمات تھے : اے اللہ ! ہم تجھ سے مدد مانگتے ہیں، تجھ سے مغفرت مانگتے ہیں، تیری خیر کی تعریف کرتے ہیں، تیری ناشکری نہیں کرتے، جو تیری نافرمانی کرے اسے چھوڑتے ہیں اور اس سے دور ہوتے ہیں۔ اے اللہ ! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں، تیرے لئے نماز پڑھتے ہیں، تیرے آگے سجدہ کرتے ہیں۔ تیری طرف چلتے ہیں، تیری رحمت کی امید رکھتے ہیں، تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں اور بیشک تیرا عذاب کافروں تک پہنچنے والا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 7212
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7212، ترقيم محمد عوامة 7103)
حدیث نمبر: 7213
٧٢١٣ - حدثنا حفص بن غياث عن ابن جريج عن عطاء عن عبيد بن (عمير) (١) قال: سمعت عمر يقنت في الفجر يقول: بسم اللَّه الرحمن الرحيم اللهم إنا نستعينك ونؤمن بك ونتوكل عليك، ونثني عليك الخير (كله) (٢) ولا (نكفرك) (٣)، ثم (قرأ) (٤): بسم اللَّه الرحمن الرحيم، اللهم إياك نعبد، ولك نصلي ونسجد، وإليك نسعى ونحفد نرجو رحمتك ونخشى عذابك، إن عذابك ⦗٥٤٣⦘ الجد (بالكافرين) (٥) ملحق، اللهم عذب كفرة أهل الكتاب (الذين) (٦) يصدون عن سبيلك (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید بن عمیر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کو فجر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھتے سنا۔ انہوں نے پہلے یہ کہا : بسم اللہ الرحمن الرحیم ، اے اللہ ! ہم تجھ سے مدد مانگتے ہیں، تجھ پر ایمان لاتے ہیں، تجھ پر بھروسہ کرتے ہیں، تیری خیر کی تعریف کرتے ہں ہ، ترمی ناشکری نہیں کرتے۔ پھر انہوں نے یہ پڑھا : بسم اللہ الرحمن الرحیم، اے اللہ ! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں، تیرے لئے نماز پڑھتے ہیں، تیرے آگے سجدہ کرتے ہیں۔ تیری طرف چلتے ہیں، تیری رحمت کی امید رکھتے ہیں، تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں اور بیشک تیرا عذاب کافروں تک پہنچنے والا ہے۔ اے اللہ ! ان اہل کتاب کافروں کو عذاب میں مبتلا فرما جو تیرے راستے سے روکتے ہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 7213
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7213، ترقيم محمد عوامة 7104)
حدیث نمبر: 7214
٧٢١٤ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا حصين قال: صليت الغداة ذات يوم وصلى خلفي عثمان بن زياد قال: فقنتُّ في صلاة الصبح (قال) (١): فلما قضيت (صلاتي) (٢) قال لي: ما قلت في قنوتك؟ قال: فقلت ذكرت هؤلاء الكلمات: (اللهم إنا نستعينك ونستغفرك، ونثني عليك الخير (كله) (٣) ولا نكفرك ونخلع ونترك من يفجرك، اللهم إياك نعبد ولك نصلي ونسجد وإليك نسعى ونحفد، نرجو رحمتك ونخشى عذابك (الجد، إن عذابك) (٤) بالكفار ملحق. فقال عثمان: كذا كان يصنع عمر بن الخطاب وعثمان بن عفان (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حصین فرماتے ہیں کہ میں نے ایک دن فجر کی نماز پڑھائی، میرے پیچھے عثمان بن زیاد نے بھی نماز پڑھی۔ میں نے نماز میں قنوت کے کلمات کہے ، جب میں نے نماز پوری کرلی تو انہوں نے مجھ سے کہا کہ تم نے قنوت میں کیا کہا تھا۔ میں نے کہا کہ میں نے یہ کلمات کہے تھے : اے اللہ ! ہم تجھ سے مدد مانگتے ہیں، تجھ سے مغفرت مانگتے ہیں، تیری خیر کی تعریف کرتے ہیں، تیری ناشکری نہیں کرتے، جو تیری نافرمانی کرے اسے چھوڑتے ہیں اور اس سے دور ہوتے ہیں۔ اے اللہ ! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں، تیرے لئے نماز پڑھتے ہیں، تیرے آگے سجدہ کرتے ہیں۔ تیری طرف چلتے ہیں، تیری رحمت کی امید رکھتے ہیں، تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں اور بیشک تیرا عذاب کافروں تک پہنچنے والا ہے۔ حضرت عثمان بن زیاد نے فرمایا کہ حضرت عمر اور حضرت عثمان قنوت میں یہی کلمات کہا کرتے تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 7214
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7214، ترقيم محمد عوامة 7105)