حدیث نمبر: 7131
٧١٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد السلام بن حرب عن ليث عن عبد الرحمن بن الأسود عن أبيه أن عبد اللَّه بن مسعود كان إذا فرغ من القراءة كبر ثم قنت فإذا فرغ من القنوت كبر ثم (ركع) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسود فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ جب قراءت سے فارغ ہوتے تو تکبیر کہتے، پھر دعائے قنوت پڑھتے، جب قنوت سے فارغ ہوجاتے تو تکبیر کہہ کر رکوع کرتے۔
حدیث نمبر: 7132
٧١٣٢ - حدثنا أبو (الأحوص) (١) عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا أردت أن تقنت فكبر (للقنوت) (٢) (و) (٣) كبر إذا أردت أن تركع.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب تم دعائے قنوت پڑھنے کا ارادہ کرو تو قنوت کے لئے تکبیر کہو، اور جب رکوع کرنے کا ارادہ کرو تو پھر بھی تکبیر کہو۔
حدیث نمبر: 7133
٧١٣٣ - حدثنا حفص عن حجاج عن أبي معشر عن إبراهيم أنه كان يكبر إذا قنت ويكبر إذا فرغ.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم جب قنوت کہتے تو تکبیر کہا کرتے تھے اور جب فارغ ہوجاتے تو پھر تکبیر کہا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 7134
٧١٣٤ - حدثنا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا فرغت من القراءة فكبر ثم إذا فرغت فكبر واركع.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب تم قراءت سے فارغ ہوجاؤ تو تکبیر کہو اور جب قنوت سے فارغ ہوجاؤ تو پھر تکبیر کہو اور رکوع کرو۔
حدیث نمبر: 7135
٧١٣٥ - حدثنا غندر عن شعبة قال: سمعت الحكم وحمادًا وأبا إسحاق يقولون في قنوت الوتر: إذا فرغ كبر ثم قنت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم، حضرت حماد اور حضرت ابو اسحاق کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ وتروں کی قنوت میں جب تم قراءت سے فارغ ہوجاؤ تو تکبیر کہو اور پھر دعائے قنوت پڑھو۔