حدیث نمبر: 7093
٧٠٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابن عون قال: سألت القاسم عن رجل يوتر على راحلته فقال: زعموا أن عمر كان يوتر بالأرض (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جو سواری پر وتر پڑھے۔ انہوں نے فرمایا کہ لوگوں کا خیال یہ ہے کہ حضرت عمر زمین پر وتر پڑھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 7094
٧٠٩٤ - [حدثنا معتمر عن ابن عون عن القاسم قال: كان عمر يوتر بالأرض] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر زمین پر وتر پڑھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 7095
٧٠٩٥ - حدثنا معتمر عن حميد عن بكر أن ابن عمر كان إذا أراد أن يوتر نزل فأوتر بالأرض (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت بکر فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب وتر پڑھنے لگتے تو زمین پر اتر کر وتر پڑھتے۔
حدیث نمبر: 7096
٧٠٩٦ - حدثنا أبو (الأحوص) (١) عن منصور عن إبراهيم قال: كانوا يصلون على رواحلهم ودوابهم حيث ما كانت وجوههم إلا المكتوبة والوتر، (فإنهم) (٢) كانوا يصلونهما على الأرض.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف نفلی نمازیں اپنی سواریوں اور اپنے کجاو وں پر پڑھا کرتے تھے، خواہ ان کا رخ جس طرف بھی ہوتا۔ ا لبتہ فرض نمازیں اور وتر زمین پر اتر کر پڑھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 7097
٧٠٩٧ - حدثنا حاتم بن إسماعيل عن (هشام) (١) بن عروة عن أبيه قال: كان يصلي على راحلته حيثما توجهت به (فإذا) (٢) أراد أن يوتر نزل (فأوتر) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام بن عروہ فرماتے ہیں کہ حضرت عروہ اپنی سواری پر نماز پڑھا کرتے تھے خواہ اس کا رخ جس طرف بھی پھرجاتا۔ پھر جب وہ وتر پڑھنے لگتے تو زمین پر اتر کر نماز پڑھتے۔
حدیث نمبر: 7098
٧٠٩٨ - حدثنا يحيى بن سعيد عن أبي (الهزهاز) (١) عن الضحاك قال: إذا أراد أن يوتر نزل فأوتر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ جو شخص وتر پڑھنے لگے تو اسے چاہئے کہ زمین پر اتر جائے۔
حدیث نمبر: 7099
٧٠٩٩ - حدثنا (زيد) (١) بن حباب عن هارون بن إبراهيم قال: سألت الحسن (٢) قلت: أصلي على دابتي؟ فقال: صل عليها، قلت: أوتر على دابتي؟ قال: لا، وقال ابن سيرين: أوتر بالأرض.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ میں نے حسن سے سوال کیا کہ کیا میں اپنی سواری پر نماز پڑھ سکتا ہوں ؟ انہوں نے فرمایا کہ ہاں سواری پر نماز پڑھ لو۔ میں نے کہا کہ کیا میں اپنی سواری پر وتر پڑھ سکتا ہوں ؟ انہوں نے فرمایا کہ نہیں۔ حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ زمین پر وتر پڑھو۔