حدیث نمبر: 7079
٧٠٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم قال: أخبرنا (منصور عن) (١) الحارث العكلي عن إبراهيم (عن الأسود) (٢) بن يزيد أن (٣) عمر قنت في الوتر قبل الركوع (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسود بن یزید فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے وتروں میں رکوع سے پہلے دعائے قنوت پڑھی۔
حدیث نمبر: 7080
٧٠٨٠ - حدثنا شريك عن عطاء بن السائب عن أبيه أن عليًا كان يقنت في الوتر بعد الركوع (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ وتروں میں رکوع کے بعد دعائے قنوت پڑھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 7081
٧٠٨١ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا عطاء بن السائب [(*) عن أبي عبد الرحمن أن عليًا كان يقنت في الوتر بعد الركوع (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عبدا لرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ وتروں میں رکوع کے بعد دعائے قنوت پڑھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 7082
٧٠٨٢ - حدثنا حفص عن ليث عن عبد الرحمن بن الأسود عن أبيه [(* *) أن عبد اللَّه كان يوتر فيقنت قبل الركوع (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسود فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ رکوع سے پہلے دعائے قنوت پڑھتے تھے۔
حدیث نمبر: 7083
٧٠٨٣ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا ليث] (*) عن عبد الرحمن بن الأسود عن ⦗٥١٥⦘ أبيه] (* *) قال: كان ابن مسعود لا يقنت في شيء من الصلوات إلا في الوتر قبل الركوع (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسود فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود نمازوں میں سوائے وتر میں رکوع سے پہلے کے علاوہ کسی نماز میں دعائے قنوت نہیں پڑھتے تھے۔
حدیث نمبر: 7084
٧٠٨٤ - حدثنا وكيع عن عمر بن ذر عن أبيه رفعه أنه كان يقنت في الوتر قبل الركعة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن ذر کے والد کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وتروں میں رکوع سے پہلے دعائے قنوت پڑھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 7085
٧٠٨٥ - حدثنا حفص عن الحسن بن (عبيد اللَّه) (١) عن إبراهيم عن الأسود قال: (مرضته) (٢) فأوتر فلما فرغ من القراءة (حنيته) (٣) ليركع فلم يفعل حتى قنت ثم ركع.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ میں حضرت اسود کی تیمارداری کے لئے حاضر ہوا، وتروں کے دوران جب وہ قراءت سے فارغ ہوئے تو میرا خیال تھا کہ آپ رکوع میں جائیں گے، لیکن انہوں نے رکوع نہ کیا بلکہ دعائے قنوت پڑھ کر رکوع کیا۔
حدیث نمبر: 7086
٧٠٨٦ - حدثنا وكيع عن مسعر عن عمرو بن (مرة) (١) عن إبراهيم (عن الأسود أنه كان يقنت في الوتر قبل الركعة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت اسود وتروں میں رکوع سے پہلے دعائے قنوت پڑھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 7087
٧٠٨٧ - حدثنا حفص عن الأعمش عن إبراهيم) (١) قال: كانوا يقولون القنوت بعد ما يفرغ من القراءة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف فرمایا کرتے تھے کہ دعائے قنوت قراءت سے فارغ ہونے کے بعد پڑھی جائے گی۔
حدیث نمبر: 7088
٧٠٨٨ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا مغيرة عن إبراهيم قال: كان يقول في قنوت الوتر قبل الركوع إذا فرغ من القراءة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرمایا کرتے تھے کہ وتروں میں دعائے قنوت رکوع سے فارغ ہونے سے پہلے پڑھی جائے گی۔
حدیث نمبر: 7089
٧٠٨٩ - حدثنا ابن نمير عن إسماعيل بن عبد الملك عن سعيد بن جبير أنه كان يقنت (في الوتر) (١) قبل الركوع.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسماعیل بن عبد الملک فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر وتروں میں رکوع سے پہلے دعائے قنوت پڑھا کرتے ہیں۔
حدیث نمبر: 7090
٧٠٩٠ - حدثنا يزيد بن هارون عن هشام الدستوائي عن حماد (عن) (١) إبراهيم عن علقمة أن ابن مسعود وأصحاب النبي ﷺ كانوا يقنتون في الوتر قبل الركوع (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دوسرے صحابہ وتروں میں رکوع سے پہلے دعائے قنوت پڑھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 7091
٧٠٩١ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا أبان بن أبي عياش عن إبراهيم عن علقمة عن عبد اللَّه أن النبي ﷺ كان يقنت في الوتر قبل الركوع قال: ثم أرسلت أمي أم عبد فباتت عند نسائه فأخبرتني أنه قنت في الوتر قبل (١) الركوع (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وتروں میں رکوع سے پہلے دعائے قنوت پڑھا کرتے تھے۔ حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے اپنی والدہ ام عبد کو بھجای انہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج کے پاس رات گذاری پھر انہوں نے مجھے بتایا کہ آپ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وتروں میں رکوع سے پہلے دعائے قنوت پڑھی ہے۔
حدیث نمبر: 7092
٧٠٩٢ - حدثنا (وكيع) (١) قال: حدثنا سفيان (عن أبان) (٢) عن إبراهيم عن علقمة عن عبد اللَّه عن النبي ﷺ أنه قنت (قبل الركوع في الوتر) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وتروں میں رکوع سے پہلے دعائے قنوت پڑھی۔