حدیث نمبر: 7074
٧٠٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن جويبر عن الضحاك قال: ليس على المسافر وتر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ مسافر پر وتر لازم نہیں۔
حدیث نمبر: 7075
٧٠٧٥ - حدثنا وكيع عن عمران بن (حدير) (١) عن أبي مجلز قال: سألت ابن عمر عن الوتر فقال: أرأيت إن سافرت؟ قال: ركعة من آخر الليل (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مجلز فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے وتروں کے بارے میں سوال کیا کہ اگر میں سفر کی حالت میں ہوں تو کیا میں وتر پڑھوں گا ؟ انہوں نے فرمایا کہ رات کے آخر میں ایک رکعت پڑھ لو۔
حدیث نمبر: 7076
٧٠٧٦ - حدثنا وكيع عن خالد بن دينار عن شيخ قال: (صحبت) (١) ابن عباس في سفر فلا أحفظ أنه أوتر (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خالد بن دینار ایک شیخ سے نقل کرتے ہیں کہ میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے ساتھ ایک سفر میں تھا، جہاں تک مجھے یاد ہے انہوں نے وتر نہیں پڑھے۔
حدیث نمبر: 7077
٧٠٧٧ - حدثنا وكيع عن أبيه عن طارق عن سعيد بن جبير عن ابن عمر أنه أوتر في السفر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے سفر میں وتر پڑھے ہیں۔
حدیث نمبر: 7078
٧٠٧٨ - حدثنا وكيع (عن إسرائيل عن (جابر) (١) عن عامر عن ابن عمر وابن عباس (قالا) (٢): الوتر في السفر سنة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ سفر میں وتر پڑھنا سنت ہے۔