کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: نماز میں زور سے سانس لینے اور سانس کی آواز نکالنے کا بیان
حدیث نمبر: 6959
٦٩٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معاذ بن معاذ عن أبي جعفر عن سعيد (الزبيدي) (١) قال: سمعت إبراهيم يقول: مَن أنّ في صلاته (فقد) (٢) فسدت عليه صلاته.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ جس شخص نے نماز میں زور سے سانس کی آواز نکالی اس کی نماز ٹوٹ گئی۔
حدیث نمبر: 6960
٦٩٦٠ - حدثنا عبد السلام عن مغيرة عن إبراهيم أنه كره التأوه في الصلاة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم نے نماز میں آواز کے ساتھ سانس لینے کو مکروہ قرار دیا ہے۔
حدیث نمبر: 6961
٦٩٦١ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن (ابن) (١) سالم عن الشعبي أنه كان يكره (الزفر) (٢) في الصلاة، وقال: (يشبّه) (٣) (بالكلام) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی نماز میں آواز کے ساتھ سانس لینے کو مکروہ قرار دیتے تھے اور فرماتے تھے کہ یہ کلام کے مشابہ ہے۔