٦٩٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) عبد الأعلى عن معمر عن يحيى بن أبي كثير عن أبي نضرة عن ابي سعيد (الخدري) (٢) (عن) (٣) النبي ﷺ أنه قال: "أوتروا [قبل أن تصبحوا" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ صبح ہونے سے پہلے وتر پڑھ لو۔
٦٩٣٥ - حدثنا هشيم عن ابن عون عن إبراهيم قال: كانوا يحبون أن يوتروا] (١) من آخر الليل.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف رات کے آخری حصہ میں وتر پڑھنے کو پسند فرماتے تھے۔
٦٩٣٦ - حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: الوتر بليل والسحور بليل.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ وتر بھی رات کو پڑھے جائیں گے اور سحری بھی رات کو کھائی جائے گی۔
٦٩٣٧ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا مغيرة عن إبراهيم قال: الوتر من أول الليل (حسن) (١) (وأفضله) (٢) آخره.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ رات کے ابتدائی حصہ میں وتر پڑھنا اچھا ہے اور افضل وقت آخری وقت ہے۔
٦٩٣٨ - حدثنا هشيم (عن يونس) (١) عن الحسن.
مولانا محمد اویس سرور
حسن، ابراہیم اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ وتر رات کے وقت پڑھے جائیں گے۔
٦٩٤١ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا يونس عن الحسن قال: قال عمر بن الخطاب: لأن أوتر بليل أحب إلي من أن أحيي ليلتي ثم أوتر بعد ما يصبح (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن خطاب فرماتے ہیں کہ میں رات کو وتر پڑھوں یہ مجھے اس بات سے زیادہ محبوب ہے کہ میں ساری رات عبادت کروں اور طلوع فجر کے بعد وتر پڑھوں۔
٦٩٤٢ - حدثنا وكيع عن علي بن صالح عن أبي حبيب قال: قلت لإبراهيم أي ساعة؟ قال علي: نعم ساعة الوتر هذه -قال: - بغلس قبل الفجر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو حبیب کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم سے پوچھا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کس وقت کے بارے میں فرمایا کہ وتروں کا بہترین وقت یہ ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ فجر سے پہلے کی تاریکی کے بارے میں انہوں نے یہ بات فرمائی ہے۔