حدیث نمبر: 6853
٦٨٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم عن علقمة عن عمر قال: (كان) (١) رسول اللَّه ﷺ يسمر عند أبي بكر (٢) الليلة (كذلك) (٣) في الأمر من (أمور) (٤) المسلمين وأنا معه وأنه سمر عنده ذات ليلة وأنا معه (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کو مسلمانوں کے معاملات کے بارے میں حضرت ابوبکر کے ساتھ گفتگو کیا کرتے تھے اور میں آپ کے ساتھ ہوتا تھا۔ ایک رات آپ نے حضرت ابوبکر کے ساتھ گفتگو فرمائی اور میں آپ کے ساتھ تھا۔
حدیث نمبر: 6854
٦٨٥٤ - حدثنا علي بن هاشم عن ابن أبي ليلى عن المنهال والحكم وعيسى (عن) (١) وعبد الرحمن بن أبي ليلى أن أبا ليلى سمر عند علي (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدا لرحمن بن ابی لیلیٰ کہتے ہیں کہ حضرت ابو لیلیٰ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے عشاء کے بعد گفتگو کی ہے۔
حدیث نمبر: 6855
٦٨٥٥ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن حصين عن زياد أبي يحيى عن ابن عباس ⦗٤٦٥⦘ أنه والمسور بن مخرمة (سمرا) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زیاد ابو یحییٰ کہتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اور حضرت مسور بن مخرمہ نے عشاء کے بعد گفتگو کی ہے۔
حدیث نمبر: 6856
٦٨٥٦ - حدثنا وكيع عن سفيان عن معاوية بن إسحاق الطلحي عن عائشة ابنة (طلحة) (١) أن الحسن بن علي سمر هو ورجل (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بنت طلحہ کہتی ہیں کہ حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ نے ایک آدمی کے ساتھ عشاء کے بعد گفتگو کی ہے۔
حدیث نمبر: 6857
٦٨٥٧ - حدثنا عباد بن عوام عن ليث عن أبي بكر (بن) (١) أبي موسى أن أبا موسى أتى عمر بن الخطاب بعد العشاء قال: فقال له عمر بن الخطاب: ما جاء بك قال: جئت (أتحدث) (٢) إليك قال: هذه الساعة؟ قال: إنه فقه، فجلس عمر (فتحدثا) (٣) ليلًا طويلًا حسبته قال: ثم إن أبا موسى قال: الصلاة يا أمير المؤمنين قال: إنا في صلاة (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوبکر بن ابی موسیٰ کہتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ عشاء کے بعد حضرت عمر بن خطاب کے پاس آئے۔ حضرت عمر بن خطاب نے ان سے فرمایا کہ آپ کیوں آئے ہیں ؟ انہوں نے کہا کہ میں آپ سے کچھ باتیں کرنے آیا ہوں۔ حضرت عمر نے کہا اس وقت ؟ حضرت ابو موسیٰ نے کہا کہ دین کا مسئلہ ہے۔ اس پر حضرت عمر ان کے ساتھ بیٹھ گئے اور دونوں نے پوری رات باتیں کیں۔ پھر حضرت ابو موسیٰ نے کہا کہ اے امیرالمؤمنین ! نماز کا وقت ہوگیا۔ اس پر حضرت عمر نے فرمایا کہ ہم نماز میں ہی تھے۔
حدیث نمبر: 6858
٦٨٥٨ - حدثنا ابن علية عن ابن عون عن ابن سيرين أن حذيفة وابن مسعود سمرا عند الوليد بن عقبة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ اور حضرت ابن مسعود نے ولید بن عقبہ کے پاس عشاء کے بعد گفتگو کی ہے۔
حدیث نمبر: 6859
٦٨٥٩ - حدثنا ابن إدريس عن هشام عن أبيه أنه كان يسمر بعد العشاء حتى تقول عائشة: قد أصبحتم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت عروہ عشاء کے بعد گفتگو کیا کرتے تھے یہاں تک کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتیں کہ صبح ہوگئی ہے !
حدیث نمبر: 6860
٦٨٦٠ - حدثنا وكيع عن عمران بن حدير عن عكرمة قال: سمر ابن عباس عند معاوية حتى ذهب هزيع (من) (١) الليل (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے حضرت معاویہ کے ساتھ رات کے ایک لمبے حصے تک گفتگو کی ہے۔
حدیث نمبر: 6861
٦٨٦١ - حدثنا وكيع عن السائب عن ابن أبي مليكة أن قومًا من قريش كانوا يسمرون فترسل إليهم عائشة: انقلبوا إلى أهليكم فإن لهم فيكم نصيبًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی ملیکہ فرماتے ہیں کہ قریش کے کچھ لوگ عشاء کے بعد باتیں کیا کرتے تھے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کسی کو بھیج کر انہیں حکم دیا کہ اپنے گھر والوں کے پاس چلے جاؤ کیونکہ ان کا بھی تمہارے اوقات میں حصہ ہے۔
حدیث نمبر: 6862
٦٨٦٢ - حدثنا عباد بن العوام عن هشام عن ابن سيرين أنه كان يتحدث بعد العشاء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین عشاء کے بعد گفتگو کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 6863
٦٨٦٣ - حدثنا عبد السلام بن حرب عن ليث عن مجاهد قال: لا بأس بالسمر في الفقه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ عشاء کے بعد دینی مسائل کی گفتگو میں کوئی حرج نہیں۔
حدیث نمبر: 6864
٦٨٦٤ - حدثنا جرير عن مغيرة أن عمر بن عبد العزيز كان له سمار.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز کے پاس رات کی قصہ گوئی کرنے والا ایک شخص تھا۔
حدیث نمبر: 6865
٦٨٦٥ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن يحيى بن سعيد قال: كان القاسم وأصحابه يجلسون بعد العشاء يتحدثون.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن سعید کہتے ہیں کہ حضرت قاسم اور ان کے ساتھی عشاء کے بعد گفتگو کیا کرتے تھے۔