کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جن حضرات نے عشاء کے بعد گفتگو اور گپ شپ کو مکروہ قرار دیا ہے
حدیث نمبر: 6842
٦٨٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن فضيل عن عطاء بن السائب عن شقيق عن عبد اللَّه قال: (جدب) (١) لنا رسول اللَّه ﷺ السمر بعد صلاة العتمة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عشاء کے بعد قصہ گوئی اور گپ شپ کو ناپسندیدہ عمل قرار دیا۔
حدیث نمبر: 6843
٦٨٤٣ - حدثنا (أبو بكر) (١) بن عياش عن أبي حصين عن أبي وائل عن (سلمان) (٢) (يعني ابن ربيعة) (٣) قال: قال لي عمر: يا سلمان، إني (أذم) (٤) لك الحديث بعد صلاة العتمة (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلمان بن ربیعہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر نے مجھ سے فرمایا کہ اے سلمان ! میں عشاء کے بعد کی قصہ گوئی کو تمہارے لئے قابلِ مذمت عمل سمجھتا ہوں۔
حدیث نمبر: 6844
٦٨٤٤ - حدثنا عبدة عن الأعمش عن شقيق عن سلمان بن ربيعة قال: كان ⦗٤٦٢⦘ عمر بن الخطاب (يتجدب) (١) لنا السمر بعد (صلاة) (٢) (العتمة) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلمان بن ربیعہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر عشاء کے بعد کی قصہ گوئی کو مکروہ قرار دیتے تھے۔
حدیث نمبر: 6845
٦٨٤٥ - حدثنا وكيع عن الأعمش (١) عن (سليمان) (٢) (بن) (٣) مسهر عن خرشة ابن الحر قال: رأيت عمر بن الخطاب يضرب الناس على الحديث بعد العشاء ويقول: أَسَمَرٌ أول الليل، ونوم آخره (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خرشہ بن حر کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب عشاء کے بعد گپ شپ لگانے پر لوگوں کو مارا کرتے تھے اور فرماتے ٰئ ؎ کہ جو رات کے شروع میں قصہ گوئی کرے گا وہ رات کے آخری حصے میں سوئے گا۔
حدیث نمبر: 6846
٦٨٤٦ - حدثنا أبو أسامة عن يحيى بن ميسرة قال: حدثنا العلاء بن بدر عمن سمع سلمان يقول: إياكم (وسمر) (١) أول الليل، فإنه (مهدنة) (٢) أو مذهبة الآخره) (٣) (فمن) (٤) فعل ذلك فليصل ركعتين قبل أن يأوي إلى فراشه (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلمان فرماتے ہیں کہ رات کے ابتدائی حصہ میں گپ شپ سے اجتناب کرو کیونکہ یہ عمل رات کے آخری حصہ کی برکات سے محروم کرنے والا ہے۔ جس نے ایسا کیا تو وہ اپنے بستر پر جانے سے پہلے دو رکعات پڑھ لے۔
حدیث نمبر: 6847
٦٨٤٧ - حدثنا عبدة عن الأعمش عن خيثمة (١) كانوا يستحبون إذا أوتر الرجل أن ينام.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خیثمہ فرماتے ہیں کہ اسلاف اس بات کو پسند فرماتے تھے کہ آدمی وتر پڑھنے کے بعد سوجائے۔
حدیث نمبر: 6848
٦٨٤٨ - حدثنا محمد بن فضيل عن حصين عن القاسم بن أبي أيوب قال: كنت أكون مع سعيد بن جبير فأصلي بعد العشاء أربع ركعات فأكلمه فلا يكلمني حتى ينام.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم بن ابی ایوب فرماتے ہیں کہ میں حضرت سعید بن جبیر کے ساتھ ہوتا اور عشاء کے بعد کی چار رکعتیں پڑھ کر ان سے بات کرنا چاہتا تو وہ مجھ سے بات نہ کیا کرتے تھے اور سوجاتے تھے۔
حدیث نمبر: 6849
٦٨٤٩ - حدثنا أبو الأحوص عن مغيرة عن إبراهيم أنه كان يكره الكلام بعد العشاء.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم عشاء کے بعد گفتگو کو مکروہ قرار دیتے تھے۔
حدیث نمبر: 6850
٦٨٥٠ - حدثنا ابن فضيل عن مغيرة عن أبي وائل وإبراهيم قالا: جاء رجل إلى حذيفة فدق الباب فخرج إليه (حذيفة) (١) فقال: ما جاء بك؟ فقال: جئت للحديث (فسفق) (٢) حذيفة الباب دونه ثم قال: إن عمر (جدب) (٣) لنا السمر بعد صلاة العشاء (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو وائل اور ابراہیم فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور اس نے ان کا دروازہ کھٹکھٹایا، وہ باہر آئے اور اس سے پوچھا کہ تم کیوں آئے ہو ؟ اس نے کہا کہ میں آپ سے گفتگو کرنے آیا ہوں۔ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے دروازہ بند کردیا اور فرمایا کہ حضرت عمر نے عشاء کے بعد گفتگو کو ہمارے لئے ناپسندیدہ قرار دیا ہے۔
حدیث نمبر: 6851
٦٨٥١ - (حدثنا) (١) ابن علية عن (عوف) (٢) عن (أبي) (٣) المنهال عن أبي (برزة) (٤) أن النبي ﷺ نهى عن النوم قبلها و (عن) (٥) الحديث بعدها (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو برزہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عشاء سے پہلے سونے اور عشاء کے بعد باتیں کرنے سے منع فرمایا ہے۔
حدیث نمبر: 6852
٦٨٥٢ - [حدثنا ابن إدريس عن ليث عن رجل عن أنس أن النبي ﷺ نهى عن ⦗٤٦٤⦘ النوم قبلها وعن الحديث بعدها] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عشاء سے پہلے سونے اور عشاء کے بعد باتیں کرنے سے منع فرمایا ہے۔