حدیث نمبر: 6839
٦٨٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن حسين المكتب (عن عمرو ابن شعيب) (١) عن سليمان بن يسار قال: أتيت على ابن عمر وهو جالس على البلاط قال: وناس يصلون فقلنا يا أبا عبد الرحمن: ألا تصلي؟ فقال: إني سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "لا (تصل) (٢) صلاة في يوم مرتين؟ " (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلیمان بن یسار کہتے ہیں کہ میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آیا وہ مسجد اور بازار کے درمیان ایک جگہ بیٹھے تھے اور لوگ نماز پڑھ رہے تھے۔ ہم نے ان سے کہا کہ اے ابو عبد الرحمن ! آپ نماز کیوں نہیں پڑھتے ؟ انہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ایک نماز ایک دن میں دو مرتبہ نہیں پڑھی جائے گی۔
حدیث نمبر: 6840
٦٨٤٠ - حدثنا الثقفي عن عبد اللَّه (بن) (١) عثمان عن مجاهد قال: خرجت مع ابن عمر من دار عبد اللَّه بن خالد حتى إذ انظرنا إلى باب المسجد إذا الناس في (صلاة) (٢) العصر فلم يزل واقفًا حتى صلى الناس وقال: إني صليت في البيت (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ حضرت عبد اللہ بن خالد کے گھر سے نکلا۔ جب ہم مسجد کے دروازے پر پہنچے تو لوگ عصر کی نماز پڑھ رہے تھے۔ وہ لوگوں کے نماز پڑھنے تک وہیں کھڑے رہے اور پھر فرمایا کہ میں نے گھر میں نماز پڑھ لی تھی۔
حدیث نمبر: 6841
٦٨٤١ - حدثنا وكيع عن سفيان (و) (١) مسعر عن زياد بن فياض عن أبي عياض قال: قال عمر: لا تعاد الصلاة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ نماز کا اعادہ نہیں کیا جائے گا۔