کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ اس صورت میں فرض نماز وہ ہوگی جو اس نے جماعت کے ساتھ ادا کی
حدیث نمبر: 6813
٦٨١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم قال: أخبرنا أبو (بشر) (١) عن سعيد (ابن المسيب) (٢) قال: لو صليت في منزلي ثم أتيت مسجد جماعة ثم أدركت معه ركعة واحدة كانت أحب إلي من (صلاتي) (٣) التي صليت وحدي.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ اگر میں اپنے گھر میں نماز پڑھ لوں، پھر میں ایسی مسجد میں آؤں جہاں جماعت ہورہی ہو اور مجھے اس جماعت کے ساتھ ایک رکعت مل جائے، وہ رکعت میرے نزدیک اکیلے پوری نماز سے زیادہ پسند ہوگی۔
حدیث نمبر: 6814
٦٨١٤ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا داود عن ابن المسيب قال: صلاته التي صلى في الجماعة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ اس کی فرض نماز وہ ہوگی جو اس نے جماعت کے ساتھ ادا کی۔
حدیث نمبر: 6815
٦٨١٥ - حدثنا وكيع عن رباح بن أبي معروف عن عطاء قال: إذا صلى في جماعة وقد كان صلى وحده (فصلاته) (١) الآخرة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے جماعت سے نماز پڑھی، جبکہ وہ اکیلا بھی نماز پڑھ چکا تھا تو اس کی فرض نماز دوسری ہوگی۔
حدیث نمبر: 6816
٦٨١٦ - حدثنا وكيع قال: حدثنا مسعر عن رجل عن ابن المسيب قال: الفريضة (هي) (١) الجماعة في المسألة الأولى.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ فرض نماز وہ ہے جو جماعت کے ساتھ پڑھی جائے۔
حدیث نمبر: 6817
٦٨١٧ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن حجاج عن أبي إسحاق عن الحارث عن علي قال: صلاته الأولى (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اس کی فرض نماز پہلی نماز ہے۔