حدیث نمبر: 6769
٦٧٦٩ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا أبو عامر المزني عن الحسن قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "صلوا من الليل أربعًا، صلوا ولو ركعتين، ما من أهل بيت يعرف لهم صلاة من الليل إلا ناداهم مناد: يا أهل البيت قوموا لصلاتكم" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ رات کو چار رکعت نماز پڑھو، یہ نماز پڑھو خواہ دو رکعتیں پڑھو۔ جس گھر کے لوگ تہجد کی نماز کو اپنا معمول بنا لیتے ہیں ان کے لئے ایک اعلان کرنے والا اعلان کرتا ہے : اے گھر والو ! اپنی نماز کے لئے اٹھو۔
حدیث نمبر: 6770
٦٧٧٠ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا يونس عن الحسن قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "رحم اللَّه رجلًا قام من الليل (فصلى) (١)، ثم أيقظ أهله فصلوا، رحم اللَّه امرأة قامت من الليل فصلت ثم أيقظت زوجها فصلى" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ اس شخص پر رحم فرمائے جو تہجد کی نماز پڑھے پھر اپنی بیوی کو جگائے اور وہ تہجد کی نماز پڑھے ۔ اللہ تعالیٰ اس عورت پر رحم فرمائے جو تہجد کی نماز پڑھے اور پھر اپنے خاوند کو جگائے اور وہ تہجد کی نماز پڑھے۔
حدیث نمبر: 6771
٦٧٧١ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا أبو الأشهب عن الحسن قال: صلوا من الليل ولو قدر حلب شاة.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ تہجد کی نماز پڑھو خواہ بکری کا دودھ دوہنے کی مقدار کے برابر ہی کیوں نہ ہو۔
حدیث نمبر: 6772
٦٧٧٢ - حدثنا أبو أسامة (عن هشام) (١) عن محمد أنه كان يستحب أن لا يترك الرجل قيام الليل ولو قدر حلب شاة.
مولانا محمد اویس سرور
محمد اس بات کو مستحب قرار دیتے تھے کہ آدمی تہجد کی نماز نہ چھوڑے خواہ بکری کا دودھ دوہنے کی مقدار کے برابر ہی کیوں نہ ہو۔
حدیث نمبر: 6773
٦٧٧٣ - حدثنا عبدة عن مسعر عن زبيد عن (مرة) (١) قال: قال عبد اللَّه: فضل صلاة الليل على صلاة النهار كفضل صدقة السر على صدقة العلانية (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ رات کی نماز کا ثواب دن کی نماز سے اتنا زیادہ ہے جتنا خفیہ صدقہ کرنے کا ثواب اعلانیہ صدقہ کرنے سے زیادہ ہے۔
حدیث نمبر: 6774
٦٧٧٤ - حدثنا حماد (بن) (١) خالد عن الزبير بن عبد اللَّه بن رهيمة (٢) عن جدته قالت: كان عثمان يصوم الدهر ويقوم الليل إلا هجعة من أوله (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زبیر بن عبد اللہ بن رہیمہ کی دادی فرماتی ہیں کہ حضرت عثمان ہمیشہ روزہ رکھتے تھے اور رات کو قیام کرتے تھے۔ البتہ رات کے ابتدائی حصے میں تھوڑا سا لیٹ جاتے تھے۔
حدیث نمبر: 6775
٦٧٧٥ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن منصور عن أبي وائل عن عبد اللَّه قال: ذو عند النبي ﷺ رجل (١) فقيل يا رسول اللَّه: إن فلانًا نام الليل حتى أصبح فقال النبي ﷺ: "ذاك رجل بال الشيطان في أذنه -أو أذنيه-" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے ایک آدمی کا ذکر کیا گیا کہ وہ رات کو ایسا سویا کہ صبح تک سویا رہا۔ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ شیطان نے اس کے کانوں میں پیشاب کردیا ۔
حدیث نمبر: 6776
٦٧٧٦ - حدثنا وكيع عن سفيان عن علي بن الأقمر عن (الأغر أبي) (١) مسلم عن أبي هريرة وأبي سعيد (قالا) (٢): إذا أيقظ الرجل امرأته من الليل فصليا كتبا من (الذاكرين اللَّه كثيرا والذاكرات) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ اور حضرت ابو سعید فرماتے ہیں کہ جب آدمی رات کو اپنی بیوی کو جگائے اور دونوں تہجد پڑھیں وہ دونوں بہت زیادہ ذکر کرنے والے مردوں اور ذکر کرنے والی عورتوں میں لکھ دیئے جاتے ہیں۔