کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات کشتی میں سجدے کے لئے کوئی چیز ہمراہ لے جاتے تھے
حدیث نمبر: 6766
٦٧٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا يزيد بن إبراهيم عن ابن سيرين قال: نبئت أن مسروقًا (كان يحمل معه لبنة في السفينة يعني) (١) يسجد عليها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق کشتی میں ایک اینٹ لے جاتے تھے جس پر سجدہ کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 6767
٦٧٦٧ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا ابن عون عن محمد أن مسروقًا كان إذا سافر حمل معه (في السفينة) (١) لبنة يسجد عليها (٢).
مولانا محمد اویس سرور
محمد فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق کشتی میں ایک اینٹ لے جاتے تھے جس پر سجدہ کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 6768
٦٧٦٨ - حدثنا أبو أسامة عن ابن عون عن محمد أنه (كان يكره) (١) أن يسجد على الخشبتين (المقرونتين) (٢) في السفينة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ محمد نے اس بات کو مکروہ قرار دیا ہے کہ کشتی میں دو لکڑیوں کو ملا کر سجدہ کیا جائے۔