حدیث نمبر: 6746
٦٧٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن السدي عن رجل يقال له: يزيد عن عمار بن ياسر أنه أغمي عليه الظهر والعصر والمغرب والعشاء فأفاق (في) (١) بعض الليل فقضاهن (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید کہتے ہیں کہ حضرت عمار بن یاسر ظہر، عصر، مغرب اور عشاء کی نمازوں میں بےہوش رہے، جب رات کو انہیں ہوش آیا تو انہوں نے ان نمازوں کی قضا کی۔
حدیث نمبر: 6747
٦٧٤٧ - حدثنا حفص (عن) (١) التيمي عن أبي مجلز قال: قيل لعمران بن حصين: إن سمرة بن جندب يقول في المغمى عليه: يقضي مع كل صلاة مثلها فقال ⦗٤٤٠⦘ عمران: ليس كما (قال) (٢) (يقضيهن) (٣) جميعًا (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مجلز کہتے ہیں کہ کسی نے حضرت عمران بن حصین کو بتایا کہ حضرت سمرہ بن جندب کہتے ہیں کہ اگر کوئی شخص نمازوں کے وقت میں بےہوش رہے تو وہ ہر نماز کے ساتھ اس کی ایک قضا نماز پڑھے گا۔ حضرت عمران بن حصین نے کہا کہ وہ تمام نمازوں کو اکٹھی قضا کرے گا۔
حدیث نمبر: 6748
٦٧٤٨ - حدثنا هشيم عن ابن أبي ليلى وأشعث عن نافع عن ابن عمر أنه أغمي عليه أيامًا فأعاد صلاة (يومه) (١) الذي أفاق فيه ولم يعد شيئًا مما مضى (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کچھ دن بےہوش رہے۔ جب انہیں ہوش آیا تو انہوں نے صرف اس دن کی نمازیں قضا کیں جس دن انہیں ہوش آیا تھا، باقی دنوں کی قضا نہیں کی۔
حدیث نمبر: 6749
٦٧٤٩ - حدثنا وكيع قال: حدثنا ابن أبي ليلى عن نافع عن ابن عمر أنه أغمي عليه قال وكيع: أراه قال: شهرًا فصلى صلاة يومه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کچھ دن بےہوش رہے (حضرت وکیع کے مطابق ایک مہینہ بےہوش رہے) ہوش میں آنے کے بعد انہوں نے صرف اس دن کی نمازیں قضا کیں جس دن انہیں ہوش آیا۔
حدیث نمبر: 6750
٦٧٥٠ - حدثنا أبو بكر بن عياش عن ليث عن عطاء (و) (١) طاوس ومجاهد أنهم قالوا: في المغمى عليه يقضي صلاته كما يقضي رمضان.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء، حضرت طاوس اور حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ بےہوشی کا شکار ہونے والا شخص نمازوں کی اس طرح قضا کرے گا جس طرح رمضان کے روزوں کی قضا کرتا ہے۔
حدیث نمبر: 6751
٦٧٥١ - حدثنا أبو بكر بن عياش عن مغيرة عن إبراهيم [قال: يقضي صلاة يومه الذي أفاق (فيه) (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ بےہوشی کا شکار ہونے والا شخص صرف اس دن کی نمازیں قضا کرے گا جس دن اسے ہوش آیا۔
حدیث نمبر: 6752
٦٧٥٢ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا مغيرة عن إبراهيم] (١) قال: سألته عن المغمى عليه إذا أفاق قال: يقضي صلاة يومه الذي أفاق فيه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم سے بےہوشی کا شکار ہونے والے شخص کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ یہ صرف اس دن کی نمازیں قضا کرے گا جس دن اسے ہوش آیا۔
حدیث نمبر: 6753
٦٧٥٣ - حدثنا هشيم قال: (حدثنا يونس) (١) عن الحسن أنه كان يقول: إذا أغمي على الرجل صلاتين لم يعد، وإذا أغمي عليه صلاة واحدة أعادها.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرمایا کرتے تھے کہ جب آدمی دو نمازوں کے وقت میں بےہوش رہا تو وہ قضا نہیں کرے گا۔ اگر ایک نماز کے وقت میں بےہوش رہا تو قضا کرے گا۔
حدیث نمبر: 6754
٦٧٥٤ - حدثنا هشيم عن منصور عن الحارث عن إبراهيم قال: كان يقول في المغمى عليه إذا (أغمي عليه) (١) يوم وليلة: أعاد (وإذا) (٢) كان أكثر من ذلك لم يعد.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ بےہوشی کا شکار ہونے والا شخص اگر ایک دن اور ایک رات بےہوش رہا تو نمازوں کی قضا کرے گا اگر اس سے زیادہ بےہوش رہا تو قضا نہیں کرے گا۔
حدیث نمبر: 6755
٦٧٥٥ - حدثنا ابن أبي (غنية) (١) عن أبيه عن الحكم قال: إذا أغمي على الرجل أيامًا ثم أفاق (قضى) (٢) صلاة يومه وليلته.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی کو کئی دن بےہوش رہنے کے بعد ہوش آیا تو وہ صرف ایک دن کی نمازیں قضا کرے گا۔
حدیث نمبر: 6756
٦٧٥٦ - حدثنا معتمر بن سليمان عن (مجشر) (١) أن ميمونًا كان يرى أن يقضي الرجل المغمى عليه الصلاة كما يقضي الصوم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت میمون کی رائے یہ تھی کہ بےہوشی کا شکار ہونے والا شخص نمازوں کی قضا اسی طرح کرے گا جس طرح روزوں کی قضا کرے گا۔