کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر کوئی ملاح مجوسی ہو اور لوگوں کے نماز پڑھنے کے دوران ان کے سامنے کھڑا ہو تو وہ کیا کریں؟
حدیث نمبر: 6744
٦٧٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن حوشب بن عقيل (العبدي) (١) قال: سئل الحسن عن الملاح المجوسي (يكون بين يدي القوم) (٢) في السفينة وهم ⦗٤٣٩⦘ يصلون وهو (قائم) (٣) قال: يصلي خلفه وإن كان (نائمًا) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عقیل عبدی کہتے ہیں کہ حسن سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی ملاح مجوسی ہو اور لوگوں کے نماز پڑھنے کے دوران ان کے سامنے کھڑا ہو تو وہ کیا کریں ؟ فرمایا کہ وہ اس کے پیچھے نماز پڑھ لیں خواہ وہ کھڑا ہو۔
حدیث نمبر: 6745
٦٧٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا شريك عن مطر عن عطاء (ابن أبي رباح) (١) في الملاحين المجوسيين يكونون بين يدي القوم في السفينة وهم يصلون قال: لا بأس به.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی ملاح مجوسی ہو اور لوگوں کے نماز پڑھنے کے دوران ان کے سامنے کھڑا ہو تو وہ کیا کریں ؟ فرمایا اس میں کوئی حرج نہیں۔