حدیث نمبر: 6664
٦٦٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن ليث عن مجاهد أنه كره أن يصلي الرجل وهو (مغمض) (١) العين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد نے اس بات کو مکروہ قرار دیا ہے کہ آدمی آنکھیں بند کرکے نماز پڑھے۔
حدیث نمبر: 6665
٦٦٦٥ - حدثنا زيد بن حباب قال: (حدثنا) (١) جميل (٢) بن عبيد قال: سمعت الحسن وسأله رجل: [أغمض عيني إذا سجدت؟ فقال: إن شئت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جمیل بن عبید کہتے ہیں کہ میں نے حسن سے سوال کیا کہ کیا میں سجدہ کرتے ہوئے اپنی آنکھیں بند کرسکتا ہوں ؟ انہوں نے کہا کہ اگر تم چاہو تو ایسا کرسکتے ہو۔
حدیث نمبر: 6666
٦٦٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن آدم عن جميل قال: سمعت الحسن وسئل عن الرجل] (١) يغمض عينيه وهو ساجد في الصلاة (فقال) (٢): لا بأس به.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جمیل کہتے ہیں کہ حسن سے سوال کیا گیا کہ کیا آدمی نماز پڑھتے ہوئے سجدے میں اپنی آنکھیں بند کرسکتا ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔