حدیث نمبر: 6618
٦٦١٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة عن الحكم عن يحيى بن الجزار قال: كان أصحاب عبد اللَّه يقولون: الصف المقدم الذي يلي المقصورة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن جزار فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ کے شاگرد کہا کرتے تھے کہ اگلی صف وہ ہے جو مقصورہ (مسجد میں امام یا خطیب کے لئے بنایا ہوا کمرہ) کے ساتھ ملی ہوئی ہو۔
حدیث نمبر: 6619
٦٦١٩ - حدثنا وكيع عن المسعودي عن ثابت (بن) (١) عبيد قال: سمعت أبا عبيدة يقول: الصف الأول الذي يلي المقصورة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عبیدہ فرماتے ہیں کہ اگلی صف وہ ہے جو مقصورہ (مسجد میں امام یا خطیب کے لئے بنایا ہواکمرہ) کے ساتھ ملی ہوئی ہو۔
حدیث نمبر: 6620
٦٦٢٠ - حدثنا حفص عن الشيباني قال: رأيت أبا عبد الرحمن و (زر) (١) بن حبيش وعمرو بن ميمون يصلون عن يمين المقصورة وقال حفص: مرة ما بين (الاسطوانة) (٢) إلى الحائط.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شیبانی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو عبد الرحمن، حضرت زر بن حبیش اور حضرت عمرو بن میمون کو مقصورہ کے دائیں طرف نماز پڑھتے دیکھا ہے۔ حضرت حفص کی ایک روایت میں وہ ستون اور دیوار کے درمیان نماز پڑھتے تھے۔
حدیث نمبر: 6621
٦٦٢١ - حدثنا ابن مهدي قال: حدثنا عبد الواحد بن زيد قال: قلت للحسن إنهم يقولون: الصف الأول الذي (يلي) (١) المقصورة فقال: هو الذي يلي الحائط (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الواحد بن زیاد فرماتے ہیں کہ میں نے حسن سے پوچھا کہ اسلاف کہا کرتے تھے کہ اگلی صف وہ ہے جو مقصورہ (مسجد میں امام یا خطیب کے لئے بنایا ہوا کمرہ) کے ساتھ ملی ہوئی ہو۔ آپ کیا کہتے ہیں ؟ انہوں نے فرمایا کہ پہلی صف وہ ہے جو دیوار کے ساتھ ملی ہوئی ہو۔
حدیث نمبر: 6622
٦٦٢٢ - حدثنا وكيع عن (سلمة) (١) بن وردان قال: رأيت أنسًا يصلي عند الحجر (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلمہ بن وردان کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس کو حطیم کے پاس نماز پڑھتے دیکھا ہے۔