حدیث نمبر: 6498
٦٤٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا هشام بن عروة عن أبيه عن عائشة قالت: كان النبي ﷺ يخفف ركعتي (الفجر) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فجر کی دو سنتوں کو مختصر پڑھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 6499
٦٤٩٩ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن هشام عن أبيه (عن عائشة أن) (١) النبي ﷺ كان إذا طلع الفجر صلى ركعتين خفيفتين (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فجر طلوع ہونے کے بعد دو مختصر رکعتیں ادا فرماتے تھے۔
حدیث نمبر: 6500
٦٥٠٠ - حدثنا إسماعيل بن إبراهيم عن خالد عن محمد قال: قالت عائشة: ⦗٣٨٥⦘ كان قيام النبي ﷺ في الركعتين قبل (صلاة) (١) الصبح قدر فاتحة الكتاب (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ فجر کی سنتوں میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا قیام سورة الفاتحہ کے برابر ہوتا تھا۔
حدیث نمبر: 6501
٦٥٠١ - حدثنا ابن نمير عن أبي (يعفور) (١) عن إبراهيم عن (صلة) (٢) قال: أتيت حذيفة في داره ثم أتينا المسجد فصلى ركعتين خفيفتين ثم أقيمت الصلاة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت صلہ کہتے ہیں کہ میں حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کے گھر حاضر ہوا، پھر ہم مسجد گئے تو انہوں نے دو مختصر رکعتیں پڑھیں، پھر جماعت کھڑی ہوئی۔
حدیث نمبر: 6502
٦٥٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن هشام عن الحسن ومحمد أنهما كانا لا يزيدان إذا طلع الفجر على (ركعتين) (١) خفيفتين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حسن اور محمد فجر طلوع ہونے کے بعد صرف دو مختصر رکعتیں پڑھتے تھے۔
حدیث نمبر: 6503
٦٥٠٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عبد اللَّه بن أبي لبيد عن سعيد بن المسيب قال: كانتا تخففان: الركعتان قبل الفجر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن ابی لبید اور حضرت سعید بن مسیب فجر کے پہلے کی دو سنتوں کو مختصر رکھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 6504
٦٥٠٤ - حدثنا وكيع عن العمري عن نافع عن ابن عمر عن حفصة أن النبي ﷺ كان يصلي (إذا) (١) طلع الفجر ركعتين خفيفتين (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ام المؤمنین حضرت حفصہ فرماتی ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فجر طلوع ہونے کے بعد دو مختصر رکعتیں ادا فرماتے تھے۔
حدیث نمبر: 6505
٦٥٠٥ - حدثنا أبو أسامة عن عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر قال: أخبرتني حفصة أن النبي ﷺ كان يصليهما سجدتين خفيفتين إذا طلع الفجر (١).
مولانا محمد اویس سرور
ام المؤمنین حضرت حفصہ فرماتی ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فجر طلوع ہونے کے بعد دو مختصر رکعتیں ادا فرماتے تھے۔
حدیث نمبر: 6506
٦٥٠٦ - حدثنا يزيد بن هارون عن يحيى بن سعيد عن محمد بن عبد الرحمن عن (أمه عمرة) (١) عن عائشة قالت: إن كان رسول اللَّه ﷺ ليصلي الركعتين قبل الفجر فيخففهما حتى إن كنت لأقول: أَقرَأ فيهما بأم الكتاب؟ (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فجر کی نماز سے پہلے دو اتنی مختصر رکعتیں ادا فرماتے تھے کہ مجھے محسوس ہوتا کہ آپ نے ان میں صرف سورة الفاتحہ پڑھی ہے۔
حدیث نمبر: 6507
٦٥٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا أبو حميد سمعه من جعفر ابن محمد عن أبيه قال: ما رأيت أبي يصليهما قط إلا وبيانه (يبادر) (١) حاجة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر بن محمد فرماتے ہیں کہ میرے والد فجر کی دو سنتوں کو اس طرح جلدی جلدی ادا فرماتے تھے جیسے انہیں کوئی ضروری کام ہو۔