حدیث نمبر: 6407
٦٤٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن بن أبي ليلى عن نافع عن ابن عمر قال: إذا كان ليلة مطيرة أو شديدة الريح أمر النبي ﷺ مناديًا (فنادى) (١) أن ⦗٣٦١⦘ صلّوا في رحالكم (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب کبھی بارش یا آندھی ہوتی تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک اعلان کرنے والے کو حکم دیتے کہ وہ اعلان کرے ” اپنے کجاو وں میں نماز پڑھو “۔
حدیث نمبر: 6408
٦٤٠٨ - حدثنا هشيم عن خالد عن (أبي) (١) المليح عن أبيه قال: كنت مع النبي ﷺ عام الحديبية أو حنين فأصابنا مطر لم يبل أسافل نعالنا فنادى منادي رسول اللَّه ﷺ أن صلّوا في رحالكم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ملیح کے والد فرماتے ہیں کہ حدیبیہ یا حنین والے سال میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھا۔ اس دوران ایک دن اتنی بارش ہوئی کہ ہمارے جوتوں کے تلوے گیلے نہیں ہوئے۔ آپ نے ایک اعلان کرنے والے کو حکم دیا اس نے اعلان کیا کہ اپنے کجاو وں میں نماز پڑھ لو۔
حدیث نمبر: 6409
٦٤٠٩ - حدثنا هشيم قال: حدثنا (١) (٢) عوف عن (أبي) (٣) رجاء قال: أصابنا مطر في يوم جمعة في عهد ابن عباس فأمر مناديًا فنادى أن صلوا في رحالكم (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو رجاء فرماتے ہیں کہ ایک دن حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے زمانے میں جمعہ کے دن بارش ہوئی، انہوں نے ایک اعلان کرنے والے کو حکم دیا کہ وہ یہ اعلان کرے نماز اپنے کجاو وں میں پڑھ لو۔
حدیث نمبر: 6410
٦٤١٠ - حدثنا ابن علية عن خالد عن أبي قلابة عن (أبي) (١) المليح قال: ⦗٣٦٢⦘ خرجت (ذات) (٢) ليلة (مطيرة) (٣) إلى المسجد فلما ركعت استفتحت قال أبي: من هذا (قالوا) (٤): أبو المليح قال: لقد رأيتنا مع رسول اللَّه ﷺ يوم الحديبية وأصابتنا سماء لم تبل أسافل نعالنا فنادى منادي رسول اللَّه ﷺ أن صلوا في رحالكم (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ملیح فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ بارانی رات میں میں نماز کے لئے مسجد میں گیا، واپس آ کر میں نے دروازہ کھٹکھٹایا تو والد صاحب نے پوچھا کون ہے ؟ گھر والوں نے بتایا کہ ابو ملیح ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ غزوہ حدیبیہ کے موقع پر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھا۔ اتنے میں بارش ہوئی جو اتنی تھی کہ ہمارے جوتوں کے تلوے گیلے نہیں ہوئے۔ لیکن حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایک منادی نے اعلان کیا کہ اپنے کجاو وں میں نماز پڑھ لو۔
حدیث نمبر: 6411
٦٤١١ - حدثنا عفان قال: حدثنا همام عن قتادة عن الحسن عن سمرة (بن جندب) (١) أن يوم حنين كان يومًا مطيرًا فأمر النبي ﷺ مناديه أن الصلاة في الرحال (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سمرہ فرماتے ہیں کہ حنین کے دن بارش ہوئی تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے منادی کو حکم دیا کہ کجاو وں میں نماز پڑھے جانے کا اعلان کر دے۔