حدیث نمبر: 6397
٦٣٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن الأحوص بن (حكيم) (١) عن راشد بن (سعد) (٢) قال: كان أصحاب رسول اللَّه ﷺ يصلون وعليهم قِسِيّهم (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت راشد بن سعد کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ اپنی کمانیں لے کر نماز پڑھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 6398
٦٣٩٨ - حدثنا أبو أسامة عن الأحوص بن حكيم قال: حدثني راشد بن سعد عن عروة بن الزبير قال: كان يقال: السيوف أردية الغزاة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ بن زبیر سے منقول ہے کہ تلواریں مجاہدوں کی چادریں ہیں۔
حدیث نمبر: 6399
٦٣٩٩ - حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: كانوا يرون أن السيوف بمنزلة الرداء في الصلاة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف تلواروں کو چادروں کی طرح سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 6400
٦٤٠٠ - [حدثنا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم قال السيف بمنزلة الرداء في الصلاة] (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ نماز میں تلوار چادر کی طرح ہے۔
حدیث نمبر: 6401
٦٤٠١ - حدثنا محمد بن (عبد اللَّه) (١) الأسدي عن إسرائيل عن سعيد بن مسروق قال: رأيت إبراهيم التيمي يصلي وليس عليه رداء إلا سيفه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسروق فرماتے ہیں کہ میں نے ابراہیم تیمی کو نماز پڑھتے دیکھا ان پر چادر کے بجائے صرف تلوار تھی۔
حدیث نمبر: 6402
٦٤٠٢ - حدثنا وكيع قال: حدثنا عبيدة عن إبراهيم قال: كان أصحاب محمد ﷺ يصلون (في السيوف) (١) عليها (الكيمخت) (٢) من جلود الميتة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام اس حال میں نماز پڑھتے تھے کہ ان پر ان کی تلواریں ہوتی تھیں جن پر مردار کی کھال کی نیام ہوا کرتی تھی۔
حدیث نمبر: 6403
٦٤٠٣ - حدثنا وكيع قال: حدثنا (الربيع) (١) عن الحسن قال: السيوف أردية الغزاة.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ تلواریں مجاہدین کی چادریں ہیں۔
حدیث نمبر: 6404
٦٤٠٤ - حدثنا جرير عن مسعر عن حماد قال: القوس لا يجزئ مكان الرداء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ کمان چادر کی جگہ نہیں آسکتی۔
حدیث نمبر: 6405
٦٤٠٥ - [حدثنا هشيم قال: (أنا) (١) عبيدة عن إبراهيم قال: القوس بمنزلة الرداء] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ کمان چادر کے درجہ میں ہے۔
حدیث نمبر: 6406
٦٤٠٦ - حدثنا عقبة بن خالد عن موسى (بن محمد) (١) بن إبراهيم قال: أخبرني أبي عن سلمة بن الأكوع أنه سأل النبي ﷺ عن الصلاة في القوس والقرن فقال: "صل في القوس وأطرح القرن" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلمہ بن اکوع نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا کہ کیا کمان اور تیروں کا تھیلا لے کر نماز پڑھنا ٹھیک ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ کمان میں نماز پڑھ، البتہ تیروں کا تھیلا اتار دو ۔