کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جب کوئی آدمی نماز کے لئے آئے اور صف مکمل ہو چکی ہو تو وہ کیا کرے؟
حدیث نمبر: 6288
٦٢٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن (عبد) (١) الملك عن عطاء في الرجل يدخل (في) (٢) المسجد وقد تم الصف قال: إن استطاع أن يدخل (في) (٣) الصف دخل، وإلا أخذ بيد رجل فأقامه معه ولم يقم وحده.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر کوئی آدمی نماز کے لئے مسجد میں آئے اور صف پوری ہوچکی ہو تو اگر وہ صف میں داخل ہونے کی طاقت رکھتا ہو تو صف میں داخل ہوجائے۔ اگر یہ ممکن نہ ہو تو ایک آدمی کو پکڑ کر اپنے ساتھ کھڑا کرے۔ اکیلا کھڑا نہ ہو۔
حدیث نمبر: 6289
٦٢٨٩ - حدثنا حفص بن غياث عن عمرو بن ميمون قال: قلت لإبراهيم أجيء إلى الصف وقد امتلأ، قال: مر رجلًا فأقمه معك فإن صليت وحدك فأعد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن میمون کہتے ہیں کہ اگر میں نماز کے لئے آؤں اور صف مکمل ہوچکی ہو تو میں کیا کروں ؟ انہوں نے فرمایا کہ ایک آدمی کو اپنے ساتھ کھڑا کرو۔ اگر اکیلے نماز پڑھو تو نماز کا اعادہ کرو۔