حدیث نمبر: 6238
٦٢٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (١) عبد الوهاب الثقفي عن يحيى بن سعيد قال: بلغني أن عمر بن عبد العزيز قال لرجل: كان يؤم قومًا بالعقيق لا يعرف من ولده فنهاه أن يؤمهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن سعید فرماتے ہیں کہ ایک آدمی مقام عتیق میں نماز پڑھایا کرتا تھا، اس کے والد کا علم نہ تھا۔ حضرت عمر بن عبد العزیز نے اسے نماز پڑھانے سے روک دیا۔
حدیث نمبر: 6239
٦٢٣٩ - حدثنا ابن فضيل عن ليث عن مجاهد أنه كره أن يؤم ولد (زنا) (١) وصاحب نميمة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ ولد الزنا اور چغل خور امامت کروائیں۔