حدیث نمبر: 6120
٦١٢٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (١) ابن مهدي عن سفيان عن أبي الزعراء أن أبا الأحوص وإن لا يركع الركعتين قبل العصر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو زعراء فرماتے ہیں کہ حضرت ابو الاحوص عصر سے پہلے دو رکعتیں نہیں پڑھتے تھے۔
حدیث نمبر: 6121
٦١٢١ - حدثنا أزهر عن ابن عون قال: كان الحسن يؤذن المؤذن العصر فلا يصلي حتى يصلي العصر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ جب موذن عصر کی اذان دے دیتا تو حسن صرف عصر کے فرض پڑھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 6122
٦١٢٢ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن إسماعيل قال: صليت مع قيس الظهر ثم جلس فلم (يصل) (١) شيئًا حتى صلى العصر.
مولانا محمد اویس سرور
اسماعیل فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قیس کے ساتھ ظہر کی نماز پڑھی، نماز کے بعد وہ بیٹھ گئے اور عصر تک کوئی اور نماز نہ پڑھی۔
حدیث نمبر: 6123
٦١٢٣ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثني إسماعيل عن عامر أنه سئل عن الركعتين قبل العصر فقال: إن كنت تعلم أنك (تصليهما) (١) قبل أن (يقيم) (٢) فصل.
مولانا محمد اویس سرور
اسماعیل فرماتے ہیں کہ حضرت عامر سے عصر سے پہلے کی دو رکعتوں کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ اگر تم سمجھتے ہو کہ جماعت کھڑی ہونے سے پہلے انہیں مکمل کرسکتے ہو تو کرلو۔
حدیث نمبر: 6124
٦١٢٤ - حدثنا يحيى بن أبي بكير قال: حدثنا أبي عن أبي بشر عن سعيد بن جبير أنه كان لا يصلي قبل العصر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر عصر سے پہلے کوئی نماز نہ پڑھتے تھے۔