کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر ظہر کے فرضوں سے پہلے کی چار رکعتیں چھوٹ جائیں تو انہیں بعد میں ادا کرو
حدیث نمبر: 6108
٦١٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن هلال الوزان عن عبد الرحمن بن أبي ليلى قال: كان رسول اللَّه ﷺ إذا فاتته أربع قبل الظهر صلاها بعدها (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اگر ظہر سے پہلے کی چار رکعتیں رہ جاتیں تو آپ انہیں بعد میں پڑھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 6109
٦١٠٩ - حدثنا وكيع عن مسعر عن رجل من بني أود عن عمرو بن ميمون قال: من فاتته أربع قبل الظهر (صلاها) (١) بعدها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن میمون فرماتے ہیں کہ جس شخص کی ظہر سے پہلے کی چار رکعتیں فوت ہوجائیں وہ بعد میں ان کی قضا کرے۔